معیشت

نگر: ہوپر میں واقع شندر جھیل میں افزائش نسل کے لئے تین ہزار مچھلیاں ڈال دی گئیں

ہنزہ نگر (ذوالفقار بیگ ) شندر جھیل ہوپر نگر میں محکمہ ماہی پروری ہنزہ نگر نے تین ہزار مچھلیاں افزائش نسل کیلئے جھیل میں چھوڈ دی۔ محکمہ ماہی پروری ہنزہ نگر نے ہوپر کے عمائیدین کے تعاون سے ہنزہ نگر کے سب سے بلند ترین مقام شندر جھیل ہوپر میں تین ہزار مچھلیاں افزائش نسل کیلئے ڈال دیں ہے۔

واضع رہے کہ شندر بر پُو اور مشہور ہوپر گلیشرز کے درمیان واقع صاف و شفاف پانی کی ایک خوبصورت جھیل ہے۔

اس موقعے پر عمائیدین ہوپر، بشمول شیخ محمد تقی عابدی، سابق چیئرمین شیر افضل ، زوار محمد دین ،اعلی نمبردار دادو سمیت بڑی تعدار میں علاقے کے معززین اور نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

 تقریب کے اختتام پر شیخ عابدی نے محکمہ فشریز ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں اور دلچسپی کو سراہا اور محکمہ فشریز کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ہوپر میں مچھلیوں کی افزائش نسل کیلئے تین ہزار مچھلیاں ڈالی گئی ہیں جو علاقے کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے اس سے پہلے مچھلی نام تو صرف ہم نے کتابوں میں سُنا تھا لیکن آج محکمہ پروری نے اس کو حقیقت میں تبدیل کردیا ۔ اس پروجیکٹ کے بننے سے کافی حد تک بے روز گاری میں کمی ہوگی ۔اس کے ساتھ ہوپر سے ہی تعلق رکھنے والے اسلم نامی فش فارمر کو پانچ سو مچھلی کے بچے اور خوراک بھی دیا گیا۔واضع رہے کہ گوجال بوریتھ جھیل جو نمکین پانی ہے محکمہ فشریز تجرباتی طور پر کارپ مچھلی ڈالنے کیلئے اقدامات جاری ہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button