کوہستان(نامہ نگار ) کوہستان کے گاؤں ثمر نالہ کے مقام پر دریائے آباسین پر لگی چیئرلفٹ کی رسی ٹوٹنے سے چار افراد دریا برد ہوگئے ہیں ۔ شام گئے تک مسلسل تلاش کے باوجود لاشیں نہ مل سکیں ۔ ڈی پی او کوہستان عبدالعزیز آفریدی کے مطابق داسو سے قریبا ستر کلومیٹرشمال کی جانب کوہستان کے گاؤں ثمر نالہ میں روپ ٹرالی( چیئرلفٹ ) کی رسی ٹوٹنے سے چارافراد دریا بردو ہوگئے ہیں جن کی تلاش کیلئے مقامی لوگوں کے ہمراہ پولیس اور ایف سی اہلکار کوششیں کررہے ہیں ۔شیتال سے عینی شاہد جیل زرعباسی کے مطابق چاروں افراد کا تعلق تانگیر سے ہے اور وہ شتیال کی جامعہ مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعددریائے آباسین پر لگی ہوئی چیئرلفٹ کے ذریعے اپنے گاؤں تانگیر ضلع دیامر جارہے تھے کہ رسی ٹوٹنے سے ٹرالی دریا میں گرگئی جس میں سوار چاروں افراد دریا میں ڈوب گئے ۔ادھرڈپٹی کمشنر کوہستان محمد آصف نے متعلقہ حکام کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے امدادی کاروائیوں میں تیزی لانے کا حکم دیاہے ۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔