نوجوان

گلگت بلتستان اسٹوڈنٹس کونسل کے زیر اہتمام اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی میں تقریب کا انعقاد

اسلام آباد(پ،ر)اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد میں زیر تعلیم گلگت بلتستان اسٹوڈنٹس کونسل کے زیرانتظام ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے کہا کہ گلگت بلتستان کے نوجوان اپنے رویوں کو بدلیں اور وسیع سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں تاکہ سماج کو درست سمتوں میں استوار کیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ بھائی چارہ محبت وفاداری اور اخلاق ہماری ثقافت اور تہذیب کا حصہ ہیں۔ اب وقت آیا ہے کہ خطے کی عوام بالخصوص نوجوان نسل خوش فہمیوں سے ایک قدم آگے نکل کر آج سے نئی بنیاد بنانے میں کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیتیں پائی جاتی ہیں ہمارے نوجوان کسی طور محروم نہیں ہیں اگر ہم اتنے اپاہج ہوتے تو آپ کے ایک سپوت کو آپریشن ضرب عضب کا کمانڈر نہ بناتے ۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے بدلتے ہوئے سیاسی معاشی اور سماجی و ثقافتی منظر نامے میں خوبصورت رنگ نوجوان ہی بھر سکتے ہیں اس کیلئے ضرورت اس بات کی ہے کہ گلگت بلتستان کے نوجوان تمام تر تفرقات سے بالا تر ہوکر قومی اجتماعی اور پرامن سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button