متفرق

عابد عبدالمنا ن قومی کمیشن برائے قانون و انصاف کا گلگت میں کوراڈینٹر نامزد

گلگت (پ۔ر) قومی کمیشن برائے قانون و انصاف انسانی حقوق کے وفاقی وزیر مملکت مولانا رجیع اﷲ خان نے عابد عبدالمنا ن کو قومی کمیشن برائے قانون و انصاف کا گلگت میں کوراڈینٹر نامزد کیا ہے ۔ عابد عبدلمنا ن نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔ سی او ڈاکٹرجاوید فاروق نے عابد عبدالمنا ن کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے فرائض کو محنت و لگن کیساتھ سر انجام دیں،عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ جرائم کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور تمام محکمہ جات کی کارکردگی پر کڑی نظر رکھیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ہر طرح کا تعاون جاری رکھیں اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو معاف نہ کریں۔

اس کے ساتھ ساتھ تمام مذاہب کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی امتیاز شیرازی، وزیر مملکت مذہبی امور سید حسنات شاہ، پیر ابراہیم سیالوی، چوہدری محمد افضل سعید و دیگر رہنماؤں نے عابد عبدلمنا ن کو کوارڈینیٹر گلگت مقرر ہونے پر مبارک باد دی اور امید کی ہے کہ وہ اپنے فرائض محنت سے سرانجام دیں گے۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button