تعلیم

غذر: ہائیر سکینڈری سکول گاہکوچ میں سالانہ تقریب

غذر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)غذر ہائیر سکینڈری سکول گاہکوچ میں سالانہ تقریب شایان شان طریقے منائی گئی ۔ تعلیمی سیلیبس فراہم کرنے والے ادارے آفاق گلگت بلتستان کے ایریا منیجر رضاالحق تقریب کے مہمان خصوصی جبکہ چیرمین ڈسٹرکٹ زکواۃ کمیٹی غذر راجہ عادل غیاث میر محفل تھے ۔ اس موقع پر سکول کے طلبا و طالبات نے خاکے ، ڈرامے ، ٹبیلوز ، ملی نغمے اور نعت پیش کئے ۔ سکول کے طلبا و و طالبات نے ڈراموں اور خاکوں کے زریعے معاشرے میں پنپنے والی برائیوں کی نشاندہی کی اور ان سے بچنے کے لئے تجاویز بھی پیش کیں ۔ اس موقع پر وطن کی دفاع اور تحفظ کی خاطر کارہائے نمایاں سرانجام دینے والے غازی صوبیدار چلہ خان ستارہ جرات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا اور سکول انتظامیہ کی جانب سے خصوصی سونئیر بھی دیا گیا ۔ تقریب میں معروف سماجی شخصیات محمد ابراہیم ، مقصد میر ، نمبردار نیت ولی ، سابق مدرس ڈی جے سکول نیت ولی ، قائداعظم سکول اینڈ کالج کے پرنسپل ساجد کریم ، پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ضلع غذر کے عہدیداران کے علاوہ والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ غذر ہائیر سکینڈری سکول کے ڈائریکٹر زاہد حسین نے کہا کہ غذر ہائیر سکینڈری سکول نے اپنے چار سال پورے کر لئے ہیں جس عہد اور عزم کے ساتھ سکول کی بنیاد رکھی تھی اللہ کے فضل و کرم سے اس عزم کی تکمیل کے شاہراہ پر گامزن ہے ۔ سکول کی کارکردگی میں ہر گزرے دن کے ساتھ نکھار ا آتا جارہا ہے بہت جلد غذر ہائیر سیکنڈری سکول گاہکوچ کو ضلع بھر کا سب سے بہترین تعلیمی دارہ بنانے میں کامیا ب ہوجائیں گے ۔ ہمارے سکول سے فارغ التحصیل طلبا و طالبات ملک کے بہترین تعلیمی داروں میں داخل ہوچکے ہیں ۔فیڈرل ایگزامنیشن بورڈ کے ساتھ منسلک ہوچکے ہیں ۔ تقریب کے میر محفل راجہ عادل غیاث نے کہا کہ پرائیویٹ سکولوں کی بہتات نے تعلیمی نظام کو بری طریقے سے متاثر کیا ہے تعلیم کو کاروبار بنانے والے عناصر کی سرکوبی وقت کی اہم ترین ضرورت بن گئی ۔ غذر ہائیر سکینڈری سکول کے نقش قدم پر چلنے والے پرائیویٹ تعلیمی ادارے ہی قائم رہ سکیں گے ۔ پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کے زریعے گھوسٹ سکولوں اور غیر معیاری تعلیم دینے والے اداروں کو بند کردیں گے ۔ والدین اپنے بچوں کی مستقبل کے بارے میں سنجیدگی سے سوچیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی رضا الحق نے کہا کہ غذر تعلیمی میدان میں پورے جی بی میں پہلے نمبر پر ہے یہاں کے لوگوں میں تعلیم سے متعلق جنون پایا جاتا ہے اس قدر پرامن اور علم دوست ضلع سے خودکشی جیسے واقعات کی خبروں کا آنا بہت بڑا المیہ ہے ۔ ہمارا دل خون کے آنسو روتا ہے اس برائی کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے پوری کمیونٹی کو کردار ادا کرنا ہوگا آفا ق کے زریعے بہت جلد ضلع غذر میں والدین کے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کریں گے ۔ ہمیں اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ اور شاندار بنانے کے لئے جامع حکمت عملی کے ساتھ کام کرنا ہوگا اس موقع پر سالانہ امتحانات و دیگر مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنیو الے طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔ سکول انتظامیہ کی جانب سے مہمانوں کے لئے خصوصی تحائف اور سوینئر پیش کئے گئے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button