گلگت بلتستان

وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الر حمن کی قیادت میں خطہ تعمیروترقی کی جانب رواں دواں ہے۔ صو با ئی وزیر اطلاعات

گلگت ( پ ر) صو با ئی وزیر اطلاعات ، منصوبہ بندی و ترقیات اقبال حسن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان امن کی سرزمین ہے اور اس کا سارا کریڈٹ موجودہ حکومت اور عوام کو جاتا ہے۔ حکو مت کی کوششوں سے خطے سے لاقانونیت کا خاتمہ ہوچکا ہے ، حکو مت خر ابیو ں کو ختم کر کے تما م اداروں میں مزید اصلا حات لا ئے گی ‘ گلگت بلتستان میں تعمیر تر قی اور عوامی مسا ئل کے حل کے لیے عملی اقداما ت کرنے کی بدولت موجودہ حکومت عوام کے اعتماد پر پورا اتر رہی ہے۔ ۔اہلیت صلا حیت اور میر ٹ پر حقداروں نوکریاں مل رہی ہیں اور ادارے مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت عوام کوبیوقوف بنانا چا ہتی ہے، آزمائے ہوئے کو آزمانا بے وقوفی ہے اور عوام نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ سیاسی نعروں اور خوش کن اور خوابوں کی دنیا میں لے جانے والے وعدوں پر کبھی بھروسہ نہیں کریں گے۔ سابقہ حکومت کے پانچ سال عوام کو یاد ہیں جب لاقانونیت کا دور دورہ تھا اور خطے کی عوام کو ہر سطح پر مسائل کا سامنا تھا۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ آج پاکستان بھر کی طرح گلگت بلتستان میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت بہترسمت میں چل رہی ہے ٗ انشاء اللہ جلد عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الر حمن کی قیادت میں خطہ تعمیروترقی کی جانب رواں دواں ہے۔ سابقہ حکومتوں کو عوامی مسائل سے کوئی سروکارنہ تھی جنہوں نے اپنے دور اقتدار میں صرف اور صرف اپنی تجوریاں ہی بھریں ٗ جن کی ناقص پالیسیوں کا آج موجودہ حکومت کوسامنا کرناپڑ رہاہے انشاء اللہ حکومت تمام ترچیلنجز پرقابو پاکر عوامی خدمت کاسفر جاری و ساری رکھے گی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button