آئیے اپنی دنیا کو سمجھیں

کچھ جانور ریوڑ میں کیوں رہتے ہیں؟

گھاس چرنے والے جانور اپنی حفاظت کے لیے اکٹھے ، ریوڑ میں رہتے ہیں۔ ایک ، اکیلا جانور ، گھاس چرتے ہوئے اپنے دشمن پر نظر نہیں رکھ سکتا۔ اگر بہت سے جانور مل کر گھاس چر رہے ہوں تو بہت سی آنکھیں اور بہت سے کان خطرے کا اندازہ کرسکتے ہیں۔ اگرریوڑمیں ایک جانور بھی دشمن کے بارے میں جان لے تو وہ سب کو اس کی اطلاع دے دیتاہے۔ خطرے کا اشارہ ملتے ہی ریوڑکے سارے جانوربڑی تیزی سے خطرے سے دوربھاگنا شروع کردیتے ہیں۔ عام طورپر زیبرے ، ہرن، جنگلی بھینسے اور دیگر جانور مل کر ریوڑ میں رہتے ہیں۔

کچھ گھاس چرنے والے جانورخطرے کی صورت میں بھاگنے کی بجائے، دشمن کے سامنے ڈٹ جاتے ہیں۔ ان میں جنگلی بھینسے خاص طورپراہم ہیں۔ اگربھیڑیے حملہ کردیں تو وہ سب مل کر ایک دائرے میں اکٹھے ہو جاتے ہیں۔ سر نیچے جھکا کر ، اپنے تیز سینگوں کا رخ دشمن کی طرف کردیتے ہیں۔ بھیڑیے غرّاتے اور حملہ کرنے کے لیے دانت تو پیستے ہیں مگرحملہ کرنے کی جرأت نہیں کرسکتے۔ جب تک جنگلی بھینسے دائرے میں جمے رہیں، پوراریوڑ محفوظ رہتاہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button