صحت

چلاس: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں ڈاکڑزاور پانچ میڈیکل آفیسرز تعینات

چلاس ( شہاب الدین غوری) محکمہ صحت گلگت بلتستان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال چلاس کے لئے گائینی کالجسٹ ، میڈیکل سپیشلسٹ ، ارتھوپیڈک سرجن سمیت پانچ میڈیکل آفیسرز تعینات کئے ہیں جن کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے جو آج پیر کے روز جوائننگ دینگے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال چلاس میں تعینات کئے گئے ڈاکٹروں میں گائینی کالوجسٹ ڈاکٹر طوبیٰ ذوالفقار ، میڈیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر تحسین جہاں ، ارتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر شان عالم سمیت پانچ میڈیکل آفیسرز شامل ہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی کی وجہ سے ابتدا سے انتہائی گھمبیر صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا اب امید پیدا ہوئی ہے کہ ڈاکٹروں کی تعیناتی کے بعد عوام کو صحت کی بہترین سہولیات پہنچانے کیلئے ڈاکٹر اپنی صلاحیتیں صرف کرینگے۔ عوامی سطح پر روزانہ ڈاکٹروں کی کمی کی وجہ سے سخت احتجاج کیا جارہا تھا جس کے بھی ان ڈاکٹروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جو ڈاکٹر اسپتال میں اپنی انا کی تسکین کے لئے اپنے فرائض منصبی انجام دینے میں کوتاہی کا مرتکب ہورہا ہے اس کا تبادلہ فوراً کسی دوسری ڈسٹرکٹ کے اسپتال میں کیا جائے تاکہ چلاس اسپتال کے دیگر ڈاکٹرز خوشگوار ماحول میں اپنے فرائض منصبی سرانجام دے سکیں ینگے۔

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

Back to top button