صحت

دیامر میں ڈبلیو ایچ او کے معیار کے مطابق ادویات کی سٹوریج کا سسٹم قائم کیا جانا خوش آئند اقدام ہے۔ سیکرٹری ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ

چلاس(بیوروچیف) سیکرٹری ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ ڈاکٹر کفایت اللہ نے کہا ہے کہ ادویات کی افادیت کو برقرار رکھنے کے لئے تمام اضلاع میں وئیر ہاؤسز کا قیام ،میڈیکل سٹورز میں مطلوبہ درجہ حرارت لازمی قرار دیا گیا ہے۔اسکردو کے بعد اب دیامر میں ڈبلیو ایچ او کے معیار کے مطابق ادویات کی سٹوریج کا سسٹم قائم کیا جانا خوش آئند اقدام ہے۔دیامر کے عوام خوش قسمت ہیں انہیں قانون کے مطابق ادویات کی سٹوریج میسر ہے۔ فاروق میڈیسن کمپنی کی جانب سے وئیر ہاؤس کا قیام دیامر کے عوام کے لئے ایک تحفہ ہے۔اب دوا کی سٹوریج ڈبلیو ایچ او کے معیار کے مطابق ہوگی۔ عوام کی شکایت رہتی تھی کہ دیامر میں ملنے والی وہی ادویات اگر گلگت میں کھلاتے ہیں تو مریض صحتیاب ہوتے ہیں۔اب عوام کی شکایت کا ازالہ ہوا ہے۔آئندہ اس شکایت ہم قبول نہیں کریں گے۔تمام ادویات جو ملک بھر میں معیاری کہلائی جاتی ہیں وہی ادویات ہی دیامر میں موجود ہیں۔ادویات کی سٹوریج پر شک تھا اب یہ شک دور ہوا ہے۔دیامر کی تمام ادویات کو ملک کی بڑی ٹیسٹنگ لیبارٹریز سے معائنہ کروا چکے ہیں اور یہ سلسلہ مزید بھی جاری رہے گا۔گلگت بلتستان میں کمپنیوں کی ڈسٹری بیوشن کے قیام کے لئے ذاتی کوششیں کیں۔جس کا فائدہ یہی ہوتا ہے کہ ادویات میں جعلسازی کی گنجائش نہیں رہتی ہے۔اور ڈائریکٹ کمپنی کی معیاری ادویات کی فراہمی ہوتی ہے۔اور میڈیکل سٹور مالکان کہیں سے بھی غیر معیاری اور مشکوک ادویات نہیں لا سکیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چلاس میں سب سے بڑی ادویات فراہمی کی ڈسٹری بیوشن وئیر ہاؤس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ دیامر میں ادویات کے حوالے سے من گھڑت افواہیں پھیلا کر عوام کو بد ظن کیا جا رہا ہے۔کوالٹی کنٹرول اتھارٹی ہمہ وقت ادویات کے معیار کی جانچ پڑتال میں مصروف عمل ہے۔باقاعدگی سے ادویات کی لیبارٹری ٹیسٹ کروائی جا رہی ہے۔وہی ادویات دستیاب ہیں جو بڑے شہروں میں دستیاب ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ادویات کو مطلوبہ درجہ حرارت پر سٹوریج سے ادویات کا معیار برقرار رہے گا۔محکمہ ڈرگ کنٹرول اتھارٹی اپنے فرائض سے ہرگز غافل نہیں ہے ۔انسانی جانوں کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہیں۔تمام اضلاع کے ڈرگ انسپکٹرز روزانہ کی بنیاد پر انسپکشن کر رہے ہیں۔افتتاحی تقریب میں سینئیر ڈرگ انسپکٹر عبید خان ،ڈرگ انسپکٹر دیامر محمد مسلم اور کیمسٹ ایسوسی ایشن کے اراکین شریک تھے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button