اہم ترین

گلگت بلتستان ایپکس کمیٹی کا اجلاس، شرپسندوں کے خلاف بلاتفریق کاروائی کی ہدایت

گلگت (پ ر) ایف سی این اے ہیڈ کوارٹر گلگت بلتستان میں ایپکس کمیٹی کا اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن، کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل ثاقب محمود ملک، چیف سیکریٹری بابر حیات تارڑ، انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی سمیت اعلیٰ سول و فوجی آفیسران سمیت ریاستی اداروں کے اعلیٰ اہلکاروں نے شرکت کی۔

اجلاس میں خطے کی موجودہ صورتحال عمومی جبکہ ضلع دیامر کے متعلق خصوصی طور پر غور و خوص کیا گیا۔ اجلاس میں شرپسند عناصرکے خلاف بلا تفریق کاروائی کرنے کیلئے اہم فیصلے بھی کئے گئے اور اس سلسلے میں تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کی گئیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button