متفرق

ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے وفاقی سیکرٹری کامرس یونس ڈاگھا سے ملاقات کی

اسلام آباد(پ،ر) ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے وفاقی سیکرٹری کامرس یونس ڈاگھا سے ملاقات کی ملاقات میں گلگت بلتستان کی صورت حال پر تفصیلی گفتگو ہوئی صوبائی ترجمان نے یونس ڈاگھا کی گلگت بلتستان کیلئے خدمات کو سراہا جس پر سابق چیف سیکرٹری گلگت بلتستان یونس ڈاگھا نے کہا کہ گلگت بلتستان ایک خوبصورت اور پوٹینشل رکھنے والا علاقہ ہے وہاں کے انتہائی مہمان نواز اور مخلص ہیں۔ خطے کی مختصر سی آبادی ہے اصلاحات لا کر عوامی طرز کو بہتر بنانا اتنا مشکل نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام ادارے اگر اپنے دائرہ کار میں بیٹھہ کر کام کریں تو وہاں کے حالات بہت خوشگوار ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے حوالے سے انہیں اچھا تجربہ ہوا ہے ۔گلگت بلتستان میں تعینات نیا چیف سیکرٹری بہت اچ?ا ہے امید ہے وہ وزیراعلٰی گلگت بلتستان کے ساتھہ ملکر عوامی توقعات پر پورا اتریں گے ۔۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button