متفرق

محکمہ برقیات شگر نے محکمے کے ایکسین کے بغیر ہی زیر تعمیر آفس کا افتتاح کردیا

شگر(عابدشگری ) ڈپٹی کمشنر کھرمنگ کا محکمہ برقیات کی آفس پر تالہ بندی کی رپورٹ کام کرگیا۔محکمہ برقیات شگر نے محکمے کے ایکسین کے بغیر ہی زیر تعمیر آفس کا افتتاح کردیا۔جبکہ آفس کی تکمیل کاکام ابھی باقی ہے۔تفصیلات کیمطابق محکمہ برقیات شگر کے آفس کا افتتاح ایکسین کے بغیرہی کردیا گیا اس موقع پرایس ڈی او برقیات ذوالفقار علی، رستم علی اوراے ای سید محسن الموسوی کے علاوہ محکمے کی ملازمین کی بڑی تعداد شامل تھی۔ذرائع کیمطابق گذشتہ دنوں ڈپٹی کمشنر کھرمنگ نے کا محکمہ برقیات کھرمنگ کی آفس کے اچانک دورے پر آفس کو تالہ بندی پایا گیا تھا جس کی رپورٹ انہوں کمشنر بلتستان کوکیا تھا۔ جس پر کمشنر بلتستان کی جانب سے محکمہ برقیات کے چیف انجینئر کو اس واقعہ کی نوٹس لینے اورمتعلقہ اضلاع میں دفاتر ہونے کے باؤجود محکمہ کے اعلیٰ حکام کی سکردو آفس میں ڈیرے جمائے رکھنے کا جواب طلبی کیا تھا۔ اس پر نوٹس اور ایکشن لیتے ہوئے محکمہ چیف انجینئر نے نئی اضلاع کے آفیسران کو اپنے سامان کے ہمراہ متعلقہ اضلاع میں فوری طور ڈیوٹی دینے اور وہی دفاتر سیٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ انہی ہدایات کی روشنی میں محکمہ برقیات کے ایس ڈی اوز سامان کے ہمراہ شگر پہنچ کر زیر تعمیر آفس کا افتتاح کردیا۔ جبکہ تکمیل کی مراحل ابھی باقی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button