متفرق

گانچھے: اشیائے خوردنوش کی قیمتوں پر کنٹرول رکھنے کرنے کیلئے جامع پلان تشکیل دے دی گئی

گانچھے (محمد علی عالم) رمضان مبارک کی آمد کے ساتھ ہی ضلعی انتظامیہ حرکت میں آ گئے سب ڈویژن خپلو میں اشیائے خوردنوش کی قیمتوں پر کنٹرول رکھنے اور زائد المعیاد و مضر صحت اشیاء رکھنے والے دوکانداروں کے خلاف کاروائی کرنے کیلئے جامع پلان تشکیل دے دی گئی اس سلسلے میں خپلو ہیڈ کوارٹرکے ساتھ چھوربٹ اور براہ سے کریس تک کے لئے دو خصوصی ٹیمیں بنا دی ہے اسسٹنٹ کمشنر خپلو بابر صاحدین کے دستخط سے جاری کردہ حکم نامہ کے مطابق چھوربٹ سیکٹر کے لئے نائب تحصیلدار غلام حسین کو مجسٹریٹ درجہ دوئم کی خصوصی اختیارات دیا ہے اوربلدیہ فوڈ انسپکٹر ذولفقار علی کو اضافی چارج کے ساتھ ماہ صیام کے ایام میں ہر ہفتے دکانوں میں چیکنگ کر کے رپورٹ کریں گے اس کے علاوہ براہ سے کریس تک کی ذمہ داری دیتے ہوئے نظر علی کو بھی مجسٹریٹ کی خصوصی اختیارات دیا ہے اوربلدیہ فوڈ انسپکٹر ساجد علی ان کے ہمراہ ہونگے جبکہ سکیورٹی کے لئے دنوں ٹیموں کیساتھ پولیس کے جوان ہونگے بلدیہ خپلو میں پہلے سے موجود چھاپے مار ٹیموں کو برقرار رکھا ہے عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر خپلو کے اس اقدام کو سراہا ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button