تعلیم

ہنزہ: علی آباد سلطان آباد پرائمری سکول گزشتہ دس سالوں سے مکمل نہیں ہوسکا

ہنزہ (ذولفقار بیگ )علی آباد پرائمری سکول تا حال مکمل نہیں ہوسکا ۔گزشتہ دس سالوں سے سکول بلڈنگ ویران پڑا ہے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جمال کریم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ضلع ہنزہ گلگت بلتستان میں تعلیمی لحاظ سے مشہور ضلع ہے ۔علی آباد سلطان آباد پرائمری سکول گزشتہ دس سالوں سے مکمل نہیں ہوسکا ۔بلڈنگ مکمل نہیں ہونے سے سکول کے بچوں کے مستقبل خراب ہورہا ہے جبکہ اُس کے برعکس ہائی سکول کی بلڈنگ میں گزشتہ سال زلزلے کی وجہ سے دھراڈیں پڑی ہیں ۔ ہائی سکول کے بچے ٹینٹ میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں ۔علی آباد ہنزہ کا مصروف ترین علاقہ ہے ۔ جہاں پر ضلعی زمہ دارن رہتے ہیں اُس علاقے کی سکولوں کی یہ حالت ہے تو مضافات میں کیا ہوگا ۔ اگر پرائمری سکول سلطان آباد علی آباد کی بلڈنگ مکمل ہوتی تو پرائمری سیکشن کو ہائی سکول سے شفٹ کرکے بچوں کو موسمی اثرات سے بچایا جاسکتا ہے ۔ ان سکولوں کو بحال کرنے میں نہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دلچسپی لے رہی ہے نہ بی اینڈ آر بلڈنگ کے حوالے سے دلچسپی لے رہی ہے ۔کب تک ان قوم کے ہونہاروں کے مستقبل سے کھیلتے رہیں گے ۔ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بچوں کے مستقبل تباہ کرنے پر تُلے ہوئے ہے ۔جمال کریم نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ اس سکول کے بلڈنگ میں تاخری حربے استعمال کرکے بچوں کے مستقبل تباہ کرنے والے زمہ داروں کے خلاف کاروائی کرے تاکہ ہمارے بچوں کی مستقبل محفوظ ہو سکیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button