متفرق

ہنزہ: کریم آباد لنک روڈ کی توسیع اور میٹلنگ کا کام ناقص قرار

ہنزہ (پ ر) کریم آباد بزنس ایسوسی ایشن،ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن اور ہوٹل ایسوسی ایشن کی جانب سے کریم آباد لنک روڈ کی توسیع اور میٹلنگ کو ناقص قرار دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ہنزہ سے اپیل کی ہے کہ محکمہ تعمیرات عامہ کے حکام کے خلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے کام کی معیار کو بہتر بنایا جائے ۔

اس سلسلے میں بلتت رورل سپورٹ آرگنائزیشن کے دفتر میں ایک ہنگامی اجلاس صدر بازار ایسوسی ایشن عبدالحمید کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں روڈ کی توسیعی منصوبے میں 18فٹ کے بجائے 14فٹ میٹلنگ کرنے ،پرانے میٹلنگ کوہٹائے بنا صرف دکھاوے کیلئے تارکول ڈالنے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ روڈ کو 18فٹ میٹل کیا جائے پختہ سائیڈ ڈرین اور پیدل چلنے والوں کیلئے فٹ پات بنوایا جائے ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیاحوں کے پسندیدہ جگہ کریم آباد کے اس اہم منصوبے کو خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی اور ہنزہ میں مکمل شٹر ڈاوں اور پیہ جام ہڑتال کیا جائیگا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button