معیشت

گلگت: ضلعی انتظامیہ کا خریداروں کے روپ میں گراں فروشوں کیخلاف کریک ڈاون

گلگت (پ۔ر) ضلعی انتظامیہ کا گراں فروشوں کیخلاف زبر دست کریک ڈاون درجنوں دھر لئے گئے اور ہزاروں روپے جرمانے عائد کردئے منگل کے روز اسسٹنٹ کمشنر نوید احمد کی قیادت میں انکی ٹیم نے سادہ کپڑوں میں ملبوث اہلکار،خریداروں کے روپ میں مختلف دکانوں پر چھاپے لگائے چھاپوں کے دوران کاروائی میں درجنوں گراں فروشوں کو رنگے ہاتھوں دھر لئے گئے ۔ اور ہزاروں روپے جرمانے عائد کردئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز اسسٹنٹ کمشنر نوید احمد کی قیادت میں تحصیلدار حسین شاہ ، سیکریٹری پرائس کنٹرول کمیٹی ،پولیس اور لیوی فورس کے ہمراہ گلگت شہر کے بازاروں اور مارکیٹوں میں چھاپے مارے چھاپوں کے دوران درجنوں گراں فروشوں پر بھاری جرمانے کئے ۔ چھاپوں کے دوران سادہ کپڑوں میں ملبوث اہلکاوں نے خریدار بن کر دکانداروں اشیاء خوردہ نوش کی خریداری کی قیمتوں میں ردو بدل اور مہنگا فروخت کرنے پر درجنوں گراں فروشو ں کو گرفتا کرلیا گیا اور ان پرSDMنوید احمد کے حکم پر 20000جرمانہ عائد کر دیا گیا ۔اسسٹنٹ کمشنر کے حکم پر سیکٹرز مجسٹریٹس مختار احمد نے بینظیر چوک سے لیکر اتحاد چوک تک مختلف کاروائیوں میں 7000مجسٹریٹ چراغ لادین نے اتحاد چوک تا کلمہ چوک 2500اور زوالفقار علی نے ہسپتال چوک تاکہ شہید ملت روڈ پر مختلف خلاف ورزیوں پر 2100،مجسٹریٹ محمد عباس نے کنوداس ایریے میں پرائس کنٹرول کے خلاف ورزی پر 6000روپے علی عباس مجسٹریٹ نے پونیال روڈ تا خزانہ روڈ کے مختلف دکانوں پر 7000،سید غیب علی شاہ نے اپنے سیکٹرز خومر جوٹیال سے 2500،اور مسٹر راشد حسین قاسمی نے مختلف دکانوں پر چھاپوں کے دوران 2000اس طرح ٹوٹل 49100روپے میونسپل کارپوریشن کے اکاونٹ میں جمع کرادیا گیا ۔بعد ازاں سب ڈویژنل مجسٹریٹ نوید احمد نے سیکٹرز مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں خود ساختہ مہنگائی اور گراں فروشوں کو کنٹرول کرنے کیلئے کریک ڈاوب کو جاری رکھا جائے اور پورا دن مجسٹرٹس اپنے سیکٹرز میں کاروائیاں جاری رکھیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکیں اور ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء کی خرید و فروخت یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ عوام مقامی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے کسی بھی شکایات کی صورت میں براہ راست رابطہ کریں اور اس پر فوری نوٹس لیا جائے گا اس سلسلے میں شہر کے مختلف جگہوں پر شکایات سیل بھی قائم کر دئے گئے ہیں جبکہ کنٹرول روم بھی شکایات سننے کیلئے 24گھنٹے فنگشنل ہے عوام کسی بھی خلاف ورزی کی شکایت کریں اس پر فوری کاروائی کی جائے گی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button