معیشت

وزیراعلیٰ وفاق سےریزرومیں رکھے ہوئے75ہزاربوری گندم ریلزکرانے کے لیے اپناکردار ادا کرے ۔ رہنماتحریک انصاف راجہ جہانزیب

یاسین (معراج علی عباسی ) ممبرقانون ساز اسمبلی ورہنماتحریک انصاف راجہ جہانزیب نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران گلگت بلتستان کے عوام کو گندم کے حوالے سے درپیش مشکلات کو پیش نظررکھتے ہوئے گزشتہ سال ریزرومیں رکھے ہوئے75ہزارگندم کو وفاق سے ریلزکرانے کے لیے اپناکردار ادا کرے ۔انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع سے گندم کی کمی کے خبرئے ہے۔رمضان المبارک میں عوام کو گندم نہ ملنے کے صورت میں حال خراب ہونگے ۔گزشتہ سال وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کے لیے مختص کوٹے سے ریزرو کے مد میں 75ہزار گندم اپنے پاس رکھا ہے ۔وزیراعلی گلگت بلتستان موجودہ گندم کی بحرانی کفیت کومدنظررکھتے ہوئے ریزروگندم کو ریلزکرنے میں اپنا کردار ادا کرئے ۔تاکہ ماہ مبارکہ کے روران عوام کو گندم کے حوالے سے کوئی پریشانی نہ ہو۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button