متفرق

مسافر گوجال کی طرف سفرکرتے ہوے احتیاط کرے، علاقے میں زمینی تودے گرنے کی اطلاعات ہیں، اسسٹنٹ کمشنر علی آباد ہنزہ

 ہنزہ (اکرام نجمی)ضلع ہنزہ میں گزشتہ شام سے جاری شدید بارش کی وجہ سے عطاآباد کے علاقے میں شاہراہ قراقرم پر لینڈ سلائنڈنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، مقامی انتظامیہ کی جانب سے شاہراہ قراقرم پر سفر سے احتیاط کا مشورہ دیا گیا ہے اطلاعات کے مطابق کل سے جاری بارش کی وجہ سے عطاآباد کے علاقے میں شاہراہ قراقرم پر لیند سلائنڈنگ ہوا ہے شدید بارش کی وجہ سے نگر اور ہنزہ کے درمیان نگر پل کے قریب شدید لینڈ سلائنڈنگ ہوا ہے جسکی وجہ سے ہنزہ اور نگر خاص کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہوا ہے۔

لگاتار بارش کی وجہ سے علاقے می نظام زندگی بھی مفلوج ہوا ہے سردی میں اضافے کے ساتھ ساتھ بالائی علاقوں اور پہاڈوں پر برفباری کا سلسلہ بھی جاری ہے شاہراہ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ سے آمد رفت میں بھی مشکلات کا سامنا ہے ۔

ضلع ہنزہ کے اسسٹنٹ کمشنر سمیع اللہ فاروقی کا کہنا تھا کہ شاہراہ قراقرم عطاآباد کے علاقے میں لینڈ سلائنڈنگ کی اطلاعات ہے جسکی وجہ سے عوام کو گوجال کی طرف سفر کرنے سے منع کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی جانی و مالی نقصان سے بچا جاسکے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button