معیشت

گلگت: ضلعی انتظامیہ نے رمضان بازار قائم کر دیا

گلگت (پ۔ر) ضلعی انتظامیہ نے رمضان بازار قائم کر دیا رمضان بازار این ایل آئی چوک کے ساتھ میونسپل پارکنگ پلاٹ میں لگادیا گیا ہے رمضان بازار کیلئے شامیانے ،ٹینٹ ،اور ریڑھے سجادئے گئے ۔دکاندار حضرات
پہلے آئے پہلے پائے کی بنیاد پر سٹال ملے گا رمضان بازار کی تیاری کیلئے خود اسسٹنٹ کمشنر نوید احمد نے چیف آفیسر جاوید اقبال ،تحصیلدار حسین شاہ کے ہمرا کھڑے ہوکر تیاری کاکام مکمل کرایا میونسپل بلڈنگ سیکشن ،سینیٹری سیکشن ،اور فورس کے جوانوں نے زبردست کوششوں کے بعد رمضان بازار تیار کیا رمضان بازار میں مارکیٹ سے زیادہ کم قیمت پر اشیاء خوردہ نوش ملیں گی جہاں پر سول سپلائی اور یوٹیلٹی سٹور بھی اپنی سیل پوائینٹ لگائیں گے ۔رمضان بازار میں سبزی ،پھل فروٹ،چاول دالیں ،گوشت ،مرغی اور مشروبات کی سہولت بھی حاصل ہوگی ٹماٹر ،پیاس ،آلو سستے داموں روزہ داروں کو ملیں گے۔واضح رہے کہ رمضان بازار کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر خور کریں گے۔۔

اسسٹنٹ کمشنر گلگت کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یوٹیلٹی سٹوروں میں وفاقی حکومت کی جانب سے اشیاء خوردہ نوش پر رمضان المبارک کیلئے دی جانے والی سبسڈی پر مشتمل اشیاء گلگت میونسپل حدود کے 15یوٹیلٹی سٹور موں میں یو ٹیلٹی انتظامیہ کی جانب سے سٹاک پہنچادیا گیا ہے اس لئے عوا م الناس کو مطلع کر دیا جاتا ہے کہ وہ رمضالمبارک کیلئے ان 15یوٹیلٹی سٹوروں جنرل بس سٹینڈ جو ٹیال ،پی ایس او ،جوٹیال بالا،اکبر مارکیٹ خومر ،کوٹ محلہ گلگت،العباس نارکیٹ گلگت ،مکہ مارکیٹ ،سونی کوٹ محلہ ،مدینہ مارکیٹ گلگت ،کونوداس ،شہید ملت روڈ ،DHQہسپتال روڈ ،پونیال روڈ ،رینجر چوک گلگت،اور سکوار میں قائم یوٹیلٹی سٹوروں سے خرید سکتی ہیں ۔شکایات کی صورت میں اسسٹنٹ کمشنر کنٹرول روم نمبر 05811-920724سے رابطہ کریں ۔اور اپنی شکایات درج کرادیں ۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button