تعلیم

ہنزہ : آغا خان ایجوکیشن سروس کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے اساتذہ میں انعامی چیک تقسیم

ہنزہ (اسلم شاہ ) آغا خان ایجوکیشن سروس پاکستان ہنزہ ریجن کے آغاخان ہائیر سکینڈری سکول اور ڈائمنڈجوبلی اسکولز ہنزہ کے گزشتہ سال بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے اساتذہ میں انعامی چیک تقسیم کرنے کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی ڈی سی ضلع ہنزہ کیپٹن (ر)سمیع اللہ فاروق تھے۔اس موقعے پرآ غاخان ایجوکیشن سروس پاکستان گلگت بلتستان کے مرکزی امتحانی نظام کے تحت جماعت پنجم اور جماعت ہشتم کے لی جانے والے امتحانات میں ہنزہ ریجن سے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے ڈی جے مڈل سکول حیدر آباد کے علیان امین ، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے ڈی جے مڈل سکول غلکن کے طالب علم سعادیہ مہرین اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے ڈی جے ہائی سکول حسین آباد کے کے طالب علم مُنیب حسن کو ایوارڈاور انعامات دئیے گئے اسطرح جماعت پنجم کے مرکزی امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے ڈی جے مڈل سکول خدا آباد کے طالب علم علیان کریم،دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ڈی جے مڈل سکول خان آباد کے طالبہ ماریہ اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ڈی جے مڈل سکول حیدر آباد ہنزہ کے طالبہ وجیہہ فدا کو ایوارڈ اور انعامات دئیے گئے۔

اس موقعے پر ہنزہ ریجن کے 25سے زائد اساتذہ میں مختلف مالیت کے انعامی چیک تقسیم کئے گئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی ضلع ہنزہ سمیع اللہ فاروق نے کہا کہ آغاخان ایجوکیشن سروس پاکستان کے اس علمی محفل میں شرکت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے گلگت بلتستا ن جیسے علاقے میں آغاخان ایجوکیشن سروس پاکستان کی خدمات قابل تحسین ہیں اور یہ AKESP کے تعلیمی ادارے دوسرے اداروں کے لیے مشعل راہ ہیں ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سرکاری تعلیمی اداروں اور آغاخان ایجوکیشن سروس کے اداروں میں یہی فرق ہے کہ یہاں پر معیاری نظا م کے تحت جزا اور سزاکا تصور ہے جس کی وجہ سے AKESکے اداروں میں اساتذہ محنت اور لگن کے ساتھ طلباء کی فلاح و بہبود کے لیے اپنے فرائض سر انجام دیتے ہیں جن اساتذہ کو آج یہاں چیک کی شکل میں انعامات ملیں ہیں انہیں مبارک باد پیش کرتا ہوں اور جن اساتذہ کو انعامات نہیں مل سکیں ہیں وہ بھی کسی سے کم نہیں آپ کے صلاحیتوں کا آپ کے ادارے کو اور ہمیں اعتراف ہے اور آئیندہ بہتری کی توقع رکھیں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ معلم کا پیشہ دیگر تمام پیشوں کی ماں کی حیثیت رکھتاہے کیونکہ یہ دیگر تمام شعبوں کو جنم دیتاہے آپ کے پڑھائے ہوئے بچوں میں سے کوئی ڈاکٹر بنتا ہے کوئی اے سی بنتا ہے کوئی ڈی سی بنتا ہے اور آج میں جس مقام پر کھڑا ہوں اس میں سب سے زیادہ کردار میرے اساتذہ کا ہے،جب اساتذہ کو ان کے شاگرد بچے کامیاب اور آگے نظر آتے ہیں تو اساتذہ کو سب سے زیادہ خوشی ہوتی ہے یہ ایک مقد س پیشہ اور مقدس فریضہ ہے اور آپ تمام اساتذہ سے گزارش ہے کہ اس کو نوکری نہ سمجھیں بلکہ اس کو خدمت اور فریضہ سمجھیں آپ کے ہاتھوں میں قوم کی تقدیر اور قوم کا مستقبل ہے۔

اس موقعے پر آر ایس ڈی یو ہنزہ کے ہیڈ علی مہرنے کہاکہ آغاخان ایجوکیشن سروس پاکستان نے پاکستان کے مختلف علاقے خاص کر گلگت بلتستان اور چترال کے پسماندہ علاقوں میں معیاری رتعلیم کی فروغ کے لیے اپنا اہم کردار ادا کیا ہے اور آج بورڈ لیول پر بھی آغاخان ایجوکیشن سروس پاکستان کے سکولوں کی کارکردگی اس بات کا واضح ثبوت ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ آغاخان ایجوکیشن سروس پاکستان میں ایک طویل اور معیاری نظام کے تحت اساتذہ کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے جس کے بعد سب سے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کو اس ایورڈ کے لیے منتخب کیا جاتا ہے اور اُن کی حوصلہ افزائی اور ایک معیاری مقابلے کے ذریعے ایک مسابقتی ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے جس سے ادارے میں طالب علموں کو فائدہ حاصل ہوتا ہے۔

اس موقعے پر سخی احمد جان اکیڈیمک کوڈینیٹر نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ یہ دن ایک معلم کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے کیونکہ آج سال بھر کے محنت کا اعتراف ایک مختصر انعام کی شکل میں کی جاتی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button