معیشت

ہنزہ: پھلدار اور غیر پھلدار درختوں پر خطرناک کیڑوں کا حملہ

ہنزہ( بیورو رپورٹ ) ہنزہ کے مختلف علاقوں میں پھلدار اور غیر پھلدار درختوں پر خطرناک کیڑوں کا حملہ کر دیا ہے محکمہ زراعت ہنزہ کے عملہ گورنر کے محل میں درختوں پر دوائیاں چھٹکانے میں مصروف ہیں غریب عوام کو کوئی پوچھنے ولا نہیں ۔ان خیالات کا ظہار علاقے کے عمائدین اور اکا برین نے میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے مزید کہا گزشتہ ایک سال سے زائد کا اعرصہ ہو ا ہنزہ کے مختلف علاقوں میں پھلدار اور غیر پھلدار درختوں پر خطرناک کیڑوں نے حملہ کر رکھا ہے جسکی وجہ سے عوام کا شدید نقصان اٹھا نا پڑا رہا ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقامی ایل ایس اوز اور دیگر نتظامات کے زرئع سے نہ صرف محکمہ زراعت ہنزہ کے حکام بلکہ گلگت بلتستان سطح تک آواز بلند کر چکے ہیں مگر کوئی عوام کا پرسان حال نہیں ہیں ۔ جبکہ دوسری جانب محکمہ زراعت ہنزہ کے پاس موجود محدود وسائل اور دوئیاں ہیں وہ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کے محل میں درختوں پر دوائی چھٹکانے میں مصروف ہیں۔ عمایدئن نے وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ درختوں پر حملہ وار خطرناک کیڑوں کی روک تھام اور درختوں کو بچانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کاروائی کیا جائے بصورت دیگر ہنزہ جو کہ میوہ جات اور پھل فروٹ کے لحاظ سے اہم ہے زمینداروں کو شدیدنقصان ہونے کا خدشہ پیدا ہوا ہیں کو بچایا میں اپنا کردار ادا کریں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button