اہم ترینعوامی مسائل

چلاس: رمضان المبارک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ا و رپانی کی کمی

چلاس(بیوروچیف)رمضان المبارک میں روزہ داروں پر بجلی کی لوڈشیڈنگ ا و رپانی کی کمی قیامت بن کر ٹوٹنے لگی۔ سخت گرمی میں بجلی کی آنکھ مچولی اور بارہ سے بیس گھنٹے تک کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے جینا دو بھر کر دیا۔رہی سہی کسر پانی کی کمی نے پوری کر دی ہے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔بچے بوڑھے دور دراز سے برتنوں میں پانی بھر کر لانے پر مجبور ہیں۔نصف سے زائد آبادی کو پینے کا صاف پانی میسر ہی نہیں ہے۔رمضان المبارک سے قبل عوامی ضروریات کا خیال نہیں رکھا گیا جبکہ رمضان کے آتے ہی حکام نے بھی کچھ نہ کرنے کا روزہ رکھا ہوا ہے۔روزہ دار شدید گرمی میں تڑپ رہے ہیں اور حکام خواب خرگوش کی نیند میں سپیشل لائنوں کے مزے لے رہے ہیں۔شہریوں نے حکام بالا سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔اور فوری طور پر زندگی کی بنیادی اکائی پانی اور بنیادی ضرورت بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کی اپیل کی ہے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button