چترال

چترال: آل پاکستان مسلم لیگ چترال کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے۔ضلعی صدر اے پی ایم ایل سلطان وزیر

چترال(بشیر حسین آزاد)سابق کمشنر ان لینڈ ،ریونیو اور موجودہ ضلعی صدر اے پی ایم ایل چترال سلطان وزیر نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی چترال کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے اور 2018کے الیکشن میں چترال سے مکمل کامیابی حاصل کریگی،سابق صدر خالد پرویز کی صدارت میں ہونے والی پارٹی کارکنان کے اجلاس کے فیصلہ کے اوپر اظہار خیال کرتے ہوئے اپنے ایک اخباری بیان میں سلطان وزیر کا کہنا تھا کہ یہ سیاسی اخلاقیات کی ایک جائز مگر ناپسندیدہ فعل ہے۔صدر اے پی ایم ایل چترال کا کہنا ہے کہ سیاست میں پارٹیوں کے اندر افراد کا آنا جانا رہتا ہے ۔عنقریب مختلف سیاسی پارٹیوں سے بہت با اثر افراد اے پی ایم ایل چترال میں شامل ہونے کی توقع ہے جو کہ جانے والوں کے آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہونگے،اُنہوں نے استعفیٰ کی خواہش رکھنے والوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اُن کو اے پی ایم ایل کے علاوہ کہیں اور سکون نہیں ملے گا اس لئے بہتر ہے کہ وہ اپنی پارٹی ہی میں رہے۔ضلعی صدر اے پی ایم ایل سلطان وزیر نے اس بات کا اظہار کیا کہ چیئرمین پرویز مشرف سے ملاقت کے بعد بہت جلد ڈسٹرکٹ کیبنٹ کا اجلاس کرینگے۔اُنہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ تمام ڈسٹرکٹ کا دورہ کرکے اے پی ایم ایل کو ویلیج لیول تک ارگنائز کرینگے،وومن ونگ،یوتھ ونگ اور سٹوڈنٹس ونگ کو منظم کیا جائیگا۔پارٹی کو ماڈرن لائن پر ارگنائز کیا جائیگا اور آئی ٹی ایجوکیشن ،اسپورٹس اینڈ کلچر کے لئے الگ سیکرٹری تعینات کیے جائینگے جومقرہ کام کی تفصیل پر کام کرینگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button