شعر و ادب

گلگت یونین آف جرنلسٹس نےلوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کی کوریج کرنے والےصحافی کو گرفتار کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی

گلگت(پ-ر) گلگت یونین آف جرنلسٹس نے سکردو میں لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کی کوریج کرنے والے گلگت بلتستان ایکسپریس بلتستان کے بیورو چیف اقبال علی اقبال کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے ان کو گرفتار کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی کے دوران صحافیوں کے خلاف مقدمات درج کرنا قابل مذمت ہے ضلع سکردو کی انتظامیہ فوری طور پر اقبال علی اقبال کو رہا کرے۔بدھ کے روز گلگت یونین آف جرنلسٹس کے صدر خالد حسین، جنرل سیکرٹری رستم علی اور تمام کابینہ کے ممبران کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے صحافیوں کے پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی کے دوران ان کے خلاف مقدمات سمجھ سے بالاتر ہے انتظامیہ کی جانب سے صحافیوں کو ہراساں کرنے کی روش کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور میڈیا کی آزادی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے سکردو انتظامیہ کی جانب سے صحافی پر مقدمہ اور ان کی گرفتاری اظہار آزادی رائے پر حملہ ہے اگر انتظامیہ نے فوری طور پر صحافی اقبال علی اقبال کو رہا نہیں کیا تو ان کے خلاف گلگت کے صحافی بھرپور احتجاج کریں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button