شگر(عابدشگری) نہ چار دیواری، نہ اساتذہ اور نہ ہی واش رومز، پرائمری سکول تروپی بھوت بنگلہ بن گیا۔ مقامی لوگوں نے میڈیا کو بتایا کہ پرائمری سکول تروپی میں دو ٹیچرز کی ایل پی سی کے باوجود صرف ایک ہی استاد کی رحم و کرم پر ہے۔سکول کی نہ چار دیواری ہے اور نہ ہی سکول میں بچوں اور بچیوں کیلئے کسی قسم کی واش روم موجود ہے۔جس کی وجہ سے بچوں کی تعداد دن بدن گھٹ رہا ہے۔ سکول میں پانچویں تک کی کلاس چل رہا تھا تاہم اس سال سے صرف تیسری جماعت تک ہی کلاس چلایا گیا۔ قریب میں کوئی دوسرا تعلیمی ادارہ نہ ہونے کی وجہ سے بچے تعلیم سے محروم ہوررہے ہیں۔لوگوں نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پرپرائمری سکول کی حالت زار کو بدلنے اور سکول میں تعین دونوں اساتذہ کو سکول میں لانے کیلئے فوری اقدامات کریں۔ ورنہ عوام احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔
Sep 11, 2020Comments Off on جامعہ کراچی میں طالبات کے ہاسٹلز بند رکھنے کا فیصلہ دور افتادہ خطوں کی طالبات کو تعلیم سے دور رکھنے کے مترادف ہے. این ایس ایف گلگت بلتستان