تعلیم

یاسین:‌ قراقرم بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے امتحانات جاری، امتحانی مراکز میں دفعہ 144 نافذ

یاسین (معراج علی عباسی ) نائب تحصیلدار یاسین محمدعاقیب نے میڈیا کے ہمراہ تحصیل یاسین میں قراقرم بورڑ کے تحت جاری میٹرک کے امتحانی مراکزکادورہ کیا ۔اس موقع پر نائب تحصیلدار یاسین نے امتحانی مراکز کے احاطے میں نافذدفعہ 144 اور امتحانی مراکزمیں طلباء کے لیے دستیاب سہولیات اور سیکورٹی کا جائزہ لیا ۔نائب تحصیلدار یاسین نے امتحانی مراکزمیں امتحان دینے والے امیداروں کے لیے دستیاب سہولیات ،سیکورٹی کے علاوہ نقل کرنے کے رجحان کو ختم کرنے اور بوٹامافیاں کے جانب سے کسی بھی امتحانی مرکزمیں داخل اندازی یاکسی بھی امتحانی امیدوار کے جانب سے امتحانی منتظمین کے ساتھ بدتمیزی کرنے جیسے کوئی واقع رونماہونے کے صورت میں فوری طور پر انتظامیہ اور پولیس کو اعلاع کرنے کی ہدایت دی ۔نائب تحصیلدار یاسین نے گورنمنٹ ہائی سکول یاسین خاص ،گورنمنٹ انٹرکالج طاوس ،سن رائز پبلک سکول ایندکالج طاوس اور کمیونٹی سکول اینڈکالج میں موجودامتحانی مراکز میں جاری امتحانی انتظامات پر اعتمادکا اظہار کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button