کوہستان (شمس الرحمن شمس) دریائے آباسین میں نہاتے ہوئے ہوئے تین لڑکیاں دریائے برد۔ پولیس کے مطابق تینوں لڑکیاں حالت روزہ سے تھیں۔ دریاۓ آباسین کے کنارے تمام چوکیوں کو اطلاع کردی گئی ہے۔ پولیس نظر رکھے ہوئے ہے۔ ڈی پی او کوہستان عبدالعزیز آفریدی کی موقع پر میڈیا سے بات چیت۔ ڈی پی او نے شاہراہ قرارقرم پر سفر کرنے والے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ دریا پہ نظر رکھیں۔ اگر کہیں انسانی باڈی نظر آۓ تو پولیس کو اطلاع دی جائے۔
عینی شاہدین کے مطابق ہفتے کی پہر داسو کے عقب میں بہنے والی دریائے آباسین کے کنارے ڈوبنے والی دو لڑکیوں کی ماں اُن کے ہمراہ موجود تھی کہ دو لڑکیاں دریا میں پھسل کر ڈوب گئیں۔ دریا میں ڈوبتے ڈوبتے بچانے کی آوازیں لگا رہی تھیں کہ تیسری لڑکی دونوں کو بچانے کیلئے دریا میں کود گئی اور وہ بھی ڈوب گئی۔ شام گئے تک تلاش جاری تھی مگر لاشیں نہ مل سکیں۔ ڈوبنے والی دو لڑکیاں صبور خان جبکہ ایک لڑکی بالے اقوام شمت خیل کی تھیں۔
ریسکیو اور غوطہ خور نہ ہونے کے پیش نظر امدادی سرگرمیاں متاثر رہیں۔
کوہستان(نامہ نگار ) کوہستان کے گاؤں ثمر نالہ کے مقام پر دریائے آباسین پر لگی چیئرلفٹ کی رسی ٹوٹنے سے چار افراد دریا برد ہوگئے ہیں ۔ شام گئے تک مسلسل تلاش کے باوجود لاشیں نہ مل سکیں ۔ ڈی پی او کوہستان عبدالعزیز آفریدی کے مطابق داسو سے قریبا…
کوہستان ( شمس الرحمن شمسؔ ) کوہستان کے دور افتادہ گاؤں گدار بانڈلُو میں کوہستان ویڈیو سکنڈل کی کڑی نے ایک اور انسانیت سوز واقعے کو جنم دیاہے۔ مکانات کو مبینہ طور پر آگ لگانے سے تین معصوم بچے جان بحق ہوگئے ہیں ۔ پولیس کے مطابق تھانہ پالس سے…
چترال ( بشیر حسین آزاد ) بالائی چترال کے گاؤں ریچ سلاندور کی تین سہیلیاں پیدل پُل عبور کرتی ہوئی پھسل کر دریائے تور کہو میں گر کر لاپتہ ہو گئیں ۔ جن میں سے ایک کی لاش نکال لی گئی ہے ۔ جبکہ دو نعشوں کی تلاش جاری ہے…
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔