معیشت

استور: گرانفرشوں کے خلاف کاروائی مزید تیز

استور( سبخان سہیل ) میونسپل مجسٹریٹ شریف اللہ نے استور سٹی بازار میں گرانفرشوں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے درجنوں دوکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کر دیئے ۔استور سٹی بازار میں ماہ رمضان میں دیسی گھی کے نام پر پنجاب سے لایا جانا والا غیر معیاری 45کلو گھی اپنے قبضے میں لے کر متعلقہ دوکاندار پر بھاری جرمانہ عائد کیا ۔میونسپل مجسٹریٹ شریف اللہ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ استور سٹی بازار میں غیرمعیاری اور زیدالمعیاد اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف گزشتہ تین دنوں سے چیکنگ کا سلسلہ شروع کیا ہو ا ہے ۔دوران چیکنگ غیر معیاری اور زید المعیاد اشیاء خورد نوش کو جمع کر کے جلا دیا گیا اور تمام دوکانداروں کو باقاعدہ نوٹس جاری کر دیا ہے وہ غیر میعاری اور زیدالمیاد ایشاء فروخت کرنے سے باز رہیں اور سرکاری نرخ نامہ کے مطابق چیزوں کو فروخت کریں۔پنجاب سے غیر معیاری گھی کو استور میں لا کر استور بازار میں دیسی گھی کے نام جال سازی کرکے لوگوں سے بھاری رقم وصول کرنے والے دوکاندار کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے 45کلو گھی کو تلف کر دیا گیا اور بھاری جرمانہ بھی عائد کردیا ہے ۔غیر معیاری اور زائد المعیاد اشیاء فروخت کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کیا جائے گا ۔انتظامیہ ایسے دوکانداروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے بیج دئے گی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button