اپرچترال میں منصوبو ں کومکمل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات یقینی بنائیں گے، ایم پی اے سید سردارحسین شاہ 

اپرچترال میں منصوبو ں کومکمل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات یقینی بنائیں گے، ایم پی اے سید سردارحسین شاہ 

15 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

چترال (نذیرحسین شاہ نذیر)ممبرصوبائی اسمبلی حلقہ PK-90سیدسردارحسین شاہ نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ خیبر پختونخواہ اسمبلی میں مالی سال 2017-18ء کیلئے صوبے کا 603 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش کر دیا گیا جس میں PK-90کے تمام زیرتعمیرتمام منصوبوں میں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی اور86چھوٹے بڑے پراجیکٹس اے ڈی پی میں شامل کیاگیا ۔جس سے گذشتہ سیلاب اورزلزے سے تباہ شدہ سٹرکوں ،پلوں ،آبپاشی کے نہروں ،اب نوشی کے لائیوں اوردیگربحالی کے کاموں کومکمل کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ زیرتعمیرجاری ترقیاتی منصوبوں کوجلدازجلدمکمل کریں گے تاکہ عوام ان منصوبوں کے ثمرات سے مستفیدہوسکیں ۔اپرچترال میں تعمیرات کے زیرانتظام جاری عوامی منصوبو ں کومکمل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اُٹھائے کرتکمیل کویقینی بنائیں گے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ انفراسٹریکچر کی تعمیر جدید خطوط کے مطابق کرنا دور دراز علاقوں میں صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات کو یقینی بنانا ہے۔ خواتین کو تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے جس میں کمیونٹی اور عمائدین کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔