متفرق

حکومت بجٹ سے قبل صحافیوں کے مسائل حل کرے، گلگت پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کا مطالبہ

گلگت (پ۔ر) حکومت بجٹ اجلاس سے قبل صحافیوں کے مسائل حل کرے چارٹرڈ آف ڈیمانڈ کی منظوری میں حکومتی کمیٹی کی عدم دلچسپی حکومت کے لئے پھر سے مسائل کھڑے نہ کر دے ،وزیر اعلیٰ نے معاملات کو سنجیدہ نہ لیا تو صحافی بجٹ اجلاس کے بایئکاٹ پر مجبور ہو جائیں گے اور احتجاج کا سلسلہ ایک بار پھر ملک بھر میں پھیلا دیا جائے گا ۔

گلگت پریس کلب کی کابینہ کا اجلاس زیرصدارت صدر پریس کلب اقبال عاصی منعقد ہوا جس میں گلگت یونین آف جرنلسٹس کے صدرخالد حسین نے بھی شرکت کی ۔

اجلاس میں صوبائی حکومت کی طرف سے گلگت بلتستان کے صحافیوں کے چارٹرڈ آف ڈیمانڈکی منظوری میں غیر معمولی تاخیر اور کمیٹی کی جانب سے عدم دلچسپی پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا اجلاس میں کہا گیا کہ تین ماہ قبل حکومت کو چارٹرڈ آف ڈیمانڈ دینے کے باؤجود صوبائی حکومت کی طرف سے لیت ولعل سے کام لینا اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت خطے میں صحافت کو مضبوط ہوتا نہیں دیکھنا چاہتی ہے ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ قانون ساز اسمبلی کی طرف سے صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے بنائی گئی خصوصی کمیٹی مطالبات پورے کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے جبکہ میڈیا پالیسی کی تشکیل کے لئے حکومت پالیسی خود بنانے کی بجائے صحافیوں سے کہہ رہی ہے کہ پالیسی بنا کے لے آؤ جوکہ ناقابل فہم ہے ۔ اجلاس میں پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کی طرف سے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ اگرمطالبات پورے نہ کئے گئے تو صحافی قانون ساز اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا بائکاٹ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے اور احتجاج کا سلسلہ گلگت بلتستان بھر میں پھیلا دیں گے اس حوالے سے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس سے رابطہ کر کے انہیں بھی اعتماد میں لیا گیا ہے ۔

اجلاس میں کہا گیا کہ اگر صوبائی حکومت نے مقامی صحافیوں کو درپیش مسائل حل نہ کئے تومطالبات سے متعلق وزیر اعظم ہاؤس ، وفاقی وزیر اطلاعات اور مریم نواز کو بھی تحریری طور پر آگاہ کیا جائے گا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button