کیریئر

معمولی سکیل کی نوکریوں کے لئے ڈگری یافتہ نوجوان کی لمبی قطاریں

گلگت(سروے رپورٹ:کرن قاسم)ایف پی ایس سی ٹیسٹ انٹرویوز میں ہزاروں امیدواران کی شمولیت گلگت بلتستان میں بڑھتی بیروزگاری کی واضح نشاندہی ہے۔بیروزگاری پر قابو پانے کے لئے ہنگامی بنیاوں پر اقدامات نا گزیر ہیں۔صوبائی حکومت فوری طور پر روزگار کے مواقع فراہم کرے،اور مزید آسامیاں پیدا کرے۔ڈگری ہولڈر نوجوان معمولی سکیل کی جاب کے لئے لائنوں میں لگے ہوئے ہیں۔مستقبل سنوارنے کے لئے میرٹ کی بنیاد پر شفاف بھرتیاں عمل میں لائی جائیں۔ان خیالات کا اظہارگلگت کے تعلیم یافتہ حلقوں نے سروے میں کیا۔ان حلقوں کا کہنا تھا کہ ملازمتوں میں بھرتیوں کا شفا ف طریقہ اپنانے کی کوشش کی گئی ہے ،جو انتہائی خوش آئند اقدام ہے۔ایف پی ایس سی کے ذریعے اساتذہ کی آسامیوں پر تعیناتی کے لئے خواہشمند امیدواروں کی تعداد ہزاروں میں ہے۔جو خطے میں بڑھتی بیروزگاری کی واضح نشاندہی ہے۔اب حکومت چند بھرتیوں کو لے کر سب اچھا ہے کی رٹ لگائے بیٹھنے کے بجائے بیروزگاری کے خاتمے اور نوجوانوں کو مزید روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہوگا۔تاکہ خطہ حقیقی معنوں میں خوشحالی کی جانب گامزن ہو سکے گا۔موجودہ حکومت کو چاہیئے وہ بیروزگاری کے خاتمے پر خصوصی توجہ دے ۔اور پڑھے لکھے طبقے کو اپنی صلاحیتیں صرف کرنے کا موقع بھی مل سکے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button