اموات

چالیس سالہ شخص نے گلے میں پھندا ڈال کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی

غذر(فیروز خان) ضلع ہیڈکواٹر گاہکوچ میں40سالہ شخص مقصد نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی ۔ وقع کے فوراََ بعد غذر پولیس پہنچ کر قانونی تقاضے پورا کرنے کے بعد لاش ورثا کے حوالا کردیا۔ خودکشی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی تاہم مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ خودکشی کرنے والے شخص کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا ۔ غذرکے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت خودکشیوں کے حوالے سے بند کمروں میں اجلاس کرکے غذر کے عوام کو بے وقوف بنارہا ہے بند کمروں میں اجلاس کرنا کسی مسلے کا حل نہیں۔حالیہ دنوں غذر میں ہونے والے اجلاس سے اس مسلے پر کتنا قابو پایا گیا صوبائی حکومت اس کی وضاحت عوام کے سامنے پیش کرے۔ انہوں نے کہا کہ خودکشیوں کی روک تھام عملی کام سے ممکن ہے لہذا صوبائی حکومت بندکمرے اجلاس کی بجائے عملی کام کرے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button