سیاست

ملک میں جمہوریت کا چراغ شہید بینظیر بھٹو کے لہو سے روشن ہے، سعدیہ دانش

اسلام آباد(پ۔ر) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کا چراغ شہید بےنظیر بھٹو کے لہو سے روشن ہے۔ بےنظیر بھٹو ملک و قوم اور جمہوریت کی خاطر واضح دھمکیوں اور خطرات کے باوجود جان ہتھیلی پر رکھ کر وطن آئی۔ایک خاتون ہونے کے باوجود محترمہ نے ملک و قوم اور جمہوریت کی خاطر کھٹن ترین حالات کا مردانہ وار مقابلہ کیا۔ آپ نے ان ناگفتہ بہ اور دشوار ترین حالات میں سیاسی کیرئیر کا آغاز کیا جب آپ کے والد عظیم رہنما ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل کیا گیا اور ملک میں ہر طرف بے یقینی کی کیفیت تھی مگر محترمہ کے پائے استقلال میں ذرہ بھر بھی جنبش نہیں آئی۔ کیونکہ آپ کی تربیت عظیم رہنما ذوالفقار علی بھٹو نے کی تھی جس نے آپ کو وطن کی خاطر لڑنے مرنے کا درس دیا۔ جنرل مشرف کو آزادانہ انتخابات پر مجبور کرنا بھی محترمہ کا بہت بڑا کارنامہ اور وسیع سیاسی بصیرت و دور اندیشی کا نتیجہ تھا۔جس کے نتیجے میں نواز شریف کی بھی وطن واپسی ممکن ہوئی اور آج جمہوریت کا سفر کامیابی سے جاری ہے۔محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے خواتین کو سیاسی اور عملی میدان میں بھرپور حصہ لینے اور جدوجہد کرنے کا عملی نمونہ پیش کیا۔اور افغان جنگ کےبعد پوری دنیا میں پاکستان کے بارے میں جو انتہا پسندانہ تاثر پیدا ہوا تھا اس کو ذائل کیا اور اعتدال پسندی کا تاثر اجاگر کیا۔بےنظیر بھٹو وفاق پاکستان کی علامت تھی۔پیپلز پارٹی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک کی ترقی و خوشحالی اور استحکام کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button