معیشت

محکمہ خوراک کے ملازمین کا مطالبات کے حق میں کام چھوڑ ہڑتال،گندم کے گوداموں کی تالہ بندی

چلاس(مجیب الرحمان) محکمہ خوراک گلگت بلتستان کے ملازمین کا مطالبات کے حق میں کام چھوڑ ہڑتال،گندم کے گوداموں کی تالہ بندی، گلگت بلتستان کے لئے گندم کی ترسیل اور فراہمی مکمل طور پر بند عوام، دانے دانے کو ترسنے لگے۔ محکمہ خوراک ایمپلائرز ایسوسی ایشن نے ملازمین کی اپ گریڈیشن،کنٹینجنٹ پیڈ سٹاف کی مستقلی،ملک کے دیگر صوبوں کے ملازمین کے برابر مراعات کے حق میں احتجاج کی کال دی۔ جس پر اسلام آباد بیس گودام سمیت گلگت بلتستان بھر کے گوداموں کی مکمل تالہ بندی کر دی گئی ہے۔جبکہ پاسکو سے بھی بیس گودام تک گندم منتقلی کا عمل روک دیا گیا ہے۔ ملازمین کی جانب سے احتجاج کے باعث محکمہ خوراک کے تمام دفاتر ویران ہوگئے ہیں۔ جبکہ گندم کی فراہمی بند ہونے سے عوام دانے دانے کو ترسنے لگے ہیں۔

عوامی حلقوں نے حکام بالا سے ملازمین کے مطالبات پر فوری عملدرآمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔سول سپلائی ایمپلائرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر بشمول آزاد کشمیر تمام ملازمین کی اپ گریڈیشن ہو چکی ہے۔صرف گلگت بلتستان کے ملازمین کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے۔سینکڑوں ملازمین کنٹینجنٹ پیڈ پر ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں جنہیں تاحال مستقل نہیں کیا گیا ہے۔ سی ایس او سمیت تمام فیلڈ سٹاف کو وہی مراعات دی جائیں جو ملک کے دیگر صوبوں کے سول سپلائی ملازمین کو حاصل ہیں۔سول سپلائی ایمپلائرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ جب تک انکے تمام مطالبات پر عملدرآمد یقینی نہیں بنایا جائے گا احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button