جرائم

قیدیوں کے مسائل جیل رولز کے مطابق حل کئے جائیں، مومن جان کی انتظامیہ کو ہدایت

استور (سبخان سہیل) آئی جی جیل خانہ جات گلگت بلتستان مومن جان نے ڈسٹرکٹ جیل استور گوریکوٹ کا دورہ کیا اس موقعے پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کواٹر زید احمد، ڈی ایس پی محمد شرین بھی تھے آئی جی مومن جان کی جیل آمد کے موقعے پر جیل سیکورٹی اہلکاروں نے سلامی دی ۔ آئی جی جیل خانہ جات مومن جان نے جیل واڈز سیکورٹی اہلکاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع استور میں کرایم کی شرح کم ہے جس کی وجہ سے آپ لوگ سکون سے بیٹھے ہو ایسا نہیں ہونا چائے آپ کو چوبیس گھنٹہ اپنی ڈیوٹی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ڈیوٹی میں کوتائی کسی بھی صورت بردشت نہیں کہ جائے گی استورڈسٹرکٹ جیل میں اس وقت جو قیدی ہیں ان کو جیل رول کے مطابق تمام سہولیات ہم نے فرہم کرنا ہے جیل میں ڈیوٹی پر معمور اہلکاروں کے جو بھی مسائل ہیں ان کو فوری حل کیا جائے گا۔ آئی جی جیل خانہ جات نے ڈسٹرکٹ جیل کے قیدیوں سے بھی ملاقات کیا اس موقعے پر قیدیوں سے ان کے مسائل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلے استور انتائی پر امن ضلع تھا جب میں یہاں پر ڈی سی تھا اس وقت 302کا ایک بھی ملزم نہیں تھا اب ڈسٹرکٹ جیل کے اندر 302کے 17قیدیوں کو دیکھا کر حیرت ہوئی ہے انھوں نے جیل قیدیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ یہاں پر جس گناہ کی وجہ سے بھی آئے ہو یہاں دوران سزا اپنے زندگی کو بہتر بنا کے توبہ پڑھ ایک دوبارہ اس گناہ سے بچنے کا تہیہ کرکے نکلیں تاکہ آپ دوباہ سے اس جیل کے اندر نہ آئیں بڑھے بڑھے لوگ جو قانون اور حکومتوں کو چلینج کرتے تھے ان کو اے ٹی اے کے زریعے ان کی گردنوں کو دوبوچا گیا ہے آپ لوگ تو پہلے سے ہی جیل میں ہو ایس لیے جیل کے اندر رہتے ہوئے کوئی ایسی شرارت نہیں کرنا جسکی وجہ سے آپ کے لیے اور ہمارے لیے مزید مسائل پیدا ہوں۔

آئی جیل خانہ جات نے قیدیوں کی رہایش اور ان کے خانے پینے کے حوالے سے موجود انتظامات پر اطمانان کا اظہار کرتے ہوئے انھوں جیل رول کے مطابق مزید بہتر سہولیات فرہم کی جائیں گی آئی جی جیل خانہ جات کے دورہ جیل کے موقعے پر ڈی ایس جیل نے جیل کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button