صحت

ضلع دیامر کے علاقے گوہر آباد اور چلاس میں میڈیکل سٹورز پر چھاپے

چلاس(بیوروچیف)ڈرگ انسپکٹر دیامر کا گوہر آباد اور چلاس شہر کے میڈیکل سٹوروں پر چھاپے،ادویات کی جانچ پڑتال ایکسپائری اور بل وارنٹی کا جائزہ ،لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے ادویات کے نمونے بھی حاصل کر لئے۔ڈرگ انسپکٹر دیامر محمد مسلم کا اپنی ٹیم کے ہمراہ مسلسل انسپکشن کا عمل جاری ہے۔اس سلسلے میں اچانک انہوں نے گوہر آباد اور چلاس شہر کے تمام میڈیکل سٹورز کی انسپکشن کی۔بعض میڈیکل سٹورز سے زائد المیعاد ادویات بھی بر آمد کر لئے۔جبکہ بل وارنٹی اور ادویات کے معیار کا جائزہ بھی لیا۔اس دوران انہوں نے چند میڈیکل سٹور مالکان کو فوری طور پر ادویات کو مقررہ درجہ حرارت پر سٹور کرنے کے لئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔انہوں نے میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ دیامر بھر کے تمام علاقوں میں موجود میڈیکل سٹورز کی انسپکشن کا عمل بدستور جاری ہے۔بغیر بل وارنٹی ادویات کسی کو رکھنے کی اجازت ہر گز نہیں ہے۔اب تک سینکڑوں ایکسپائر ادویات کے کیسز رجسٹر کروائے گئے ہیں۔اور سخت انسپکشن کا عمل جاری ہے۔انسانی جانوں سے کسی کو کھیلنے کی اجازت ہر گز نہیں دے سکتے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button