صحت

ہنزہ:‌ روٹا وائرس سے بچاو‌کے لئے بچوں‌کی ویکسینیشن کا آغاز

ہنزہ (ذوالفقار بیگ )روٹا وائرس کے خلاف بچوں کو نئے ویکسین شروع کردی گئی ہے۔ پہلا ویکسین چھ ہفتے بعد جبکہ دوسرا دس ہفتے ہونے پر بچوں کو پلائیں گے ۔ محکمہ صحت ہنزہ نے بھی ضلع میں باقاعدہ طور پر اس ویکسین روٹین کی ویکسنیشن میں شامل کردیا ہے ۔ اس حوالے سے ایک سمینار ہنزہ کے ایک نجی ہوٹل میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ہنزہ کیپٹن ریٹائرد علی اصغر ، اسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر انس اقبال ، شیخ موسیٰ کریمی، شیخ مقبول حسین ہنزائی ،اعلیٰ نمبردار علی مدد التت اور میڈیا کے نمائندوں سمیت پیرامیڈیکل سٹاف کی کثیر تعدادنے شرکت کی ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شیر حافظ نے شرکاء کو بتایا کہ ضلع ہنزہ میں پولیو مہم کی طرح روٹا وائرس ویکسین بھی بچوں کو باقاعدگی سے اپنے ٹائم پر دوسرے ویکسین کے ساتھ پلائے جائیں گے ۔ضلع ہنزہ کے عوام ، علمائے کرام محکمہ صحت کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہیں کسی قسم کی کوئی مزاحمت نہیں ہے ۔ ضلع ہنزہ کے تمام ہیلتھ سنٹرز پر ہماری ٹیم بچوں کو مقررہ وقت پر مہلک بیماریوں سے بچاؤ کیلئے ویکسین پلائے جاتے ہیں تقریب میں مہمانوں نے بچوں کو ویکسین کے قطرے پلاکر باقاعدہ مہم کا افتتاح کر دیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ موسیٰ کریمی امام جمعہ والمجماعت مسجد علی علی آباد نے کہاکہ محکمہ صحت ہنزہ کی مختلف بیماریوں سے حوالے سے شعور آگاہی قابل تعریف ہے ۔ علاقے سے بیماریوں کے خاتمے کیلئے ہم محکمہ صحت کیساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں ۔ بچے بیماریوں سے محفوظ ہونگے تو معاشرہ محفوظ ہوگا ۔ بچے ہمارے مستقبل ہیں ہمیں ابھی سے منصوبہ بندی کرکے بچوں کے مستقبل کو محفوظ کرنا ہوگا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعلیٰ نمبردار علی مدد نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایساماحول دیا ہے کہ اس وقت بیماریوں سے پہلے حفاظتی اقدامات کئے جاتے ہیں ۔ لیکن ہم نے ایسا وقت بھی دیکھا ہے کہ پُرانے زمانے میں سردیوں میں بچوں کی شرح اموات زیادہ ہوتی تھی ۔ پُرانے زمانے میں اتنا علاج معالجہ کی سہولیات میسر نہیں تھا۔ لیکن اب پروردگار کا کرم ہے کہ گھر کی دہلیز پر ہسپتال میسر ہیں اور محکمہ صحت ہنزہ عوام میں بیماریوں کے حوالے سے شعور آگاہی کیلئے سمینارز کا انعقاد کرتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے بیماریوں کی روک تھام میں مدد ملتی رہتی ہیں ۔اُنہوں نے ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاکہ ضلع ہنزہ میں میڈیکل سپیشلسٹ کی اشد ضرورت ہے ۔ لہذا ہنزہ کے لئے کم از کم ایک میڈیکل سپیشلسٹ کو تعینات کرکے مریضوں کی مشکلات میں کمی لایا جائے۔پروگرام کے آخر میں DHOڈاکٹر شیر حافظ نے پروگرام میں شریک تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور خاص کر میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے جب بھی کوئی پروگرام کا انعقاد کیا ہے میڈیا نے وہ پیغام عوام تک پہنچایا ہے جس کی وجہ سے ہمارے تمام پروگرامز کامیاب ہوئے ہیں اور صحت کے حوالے سے عوام میں شعور آگاہی پیدا ہوئی ہیں ۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button