معیشت

ہوٹل انڈسٹری کی ترقی ناگزیر، شگر میں سیاحت کے لئے بہت مواقع موجود ہیں،مقررین

شگر(عابدشگری)سیاحت گلگت بلتستان کی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ضلع شگر میں سیاحت کیلئے بہت مواقع موجود ہے۔جبکہ ہوٹل انڈسٹری سیاحت کیلئے نہایت اہم ہے۔ہوٹل مالکان اور سٹاف اپنے روئے سے سیاحوں کو علاقے کے بارے میں مثبت امیج پیش کریں۔ریور ویو ہوٹل شگر میں سیاحت کی فروغ کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار ممبر اسمبلی عمران ندیم،ڈی سی شگر ولی خان سابق صوبائی وزیر راجہ اعظم خان،حاجی غلام علی شگری،انجینئر سید محسن الموسوی اور تنویر احمد نے ریورویو ہوٹل شگر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

شگر میں نجی سطح پر جدید سہولیات سے مزین شگر ندی کے کنارے پر واقع ہوٹل ریور ویو کا افتتاح کردیا گیا۔ سابق صوبائی وزیر راجہ اعظم خان،ممبر اسمبلی عمران ندیم،ڈپٹی کمشنر شگر ولی خان سمیت تمام ضلعی اداروں کے سربراہ اور نمائندے اس موقع پر موجود تھے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ریور ویو ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ شگر میں سیاحت کی فروغ کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہونگے۔ شگر ایک سیاحتی مقام ہے ۔ یہاں سالانہ ہزاروں کی تعداد میں ملکی وغیر ملکی سیاح مختلف مقامات دیکھنے آتے ہیں، یہاں سکیورٹی کاکوئی مسئلہ نہیں یہاں کے لوگ انتہائی مہمان نواز ہے لیکن ہوٹلوں کی عدم موجودگی اورسہولیات کی عدم دستیابی کے باعث سیاحوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہورہے ہیں۔سیاحوں کیلئے شگر میں قیام کیلئے مناسب ہوٹل نہ ہونے کی وجہ سے سکردو اور دیگر شہروں میں ر ہائش پر مجبور تھے۔ایک بہترین ہوٹل کی قیام سے شگر انتظامیہ کی مشکلات آسان ہوا ہے۔

مقررین نے کہا کہ ڈومیسٹک ٹورسٹ کو شگر میں خوش آمدید کہتے ہیں اور ان کو مکمل سہولیات فراہم کیا جائے گا۔انہیں کسی قسم کی تکلیف یا پریشانی نہیں ہونے دیا جائے گا۔سیاحت گلگت بلتستان کی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ضلع شگر میں سیاحت کیلئے بہت مواقع موجود ہے۔جبکہ ہوٹل انڈسٹری سیاحت کیلئے نہایت اہم ہے۔لہذا ہوٹل مالکان اسے محض کاروبار سمجھنے کے بجائے علاقے کی عزت اور ادب کو فروغ دیں۔اور معیار کو قائم رکھے۔ہوٹل مالکان اور سٹاف اپنے روئے سے سیاحوں کو علاقے کی بارے میں مثبت امیج پیش کریں۔تاکہ سیاح یہاں نے جانے کے بعد ان علاقوں کو اچھے الفاظ میں یاد رکھیں۔اس موقع پر ہوٹل کے منیجنگ ڈائریکٹر غلام علی شگری نے شگر انتظامیہ کو یقین دلایا کہ وہ ہوٹلنگ میں نیا معیار قائم کرینگے اور شگر سیاحت میں اپنا حصہ ڈالتے رہیں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button