ثقافت

گانچھے میں اتحاد بین المسلمین کا فقید المثال مظاہرہ، مختلف مسالک کے علما نے ایک امام کی اقتدا میں نماز پڑھی

گانچھے (محمد علی عالم ) امن کا گہوارہ ضلع گانچھے میں علماء نے اتحاد بین المسلمین کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے باجماعت نماز ادا کی۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ آل رسول صوفیہ امامیہ نوربخشیہ خپلو کے ا فتتاح کے موقع مختلف مسالک کے علماء نے امام جمعہ و جماعت خانقاہ معلی خپلو عالم دین سید حمایت حسین کی امامت میں نماز ظہر ادا کر کے اتحاد بین المسلمین کا بہترین مثال قائم کیا۔ اس سے پہلے بھی خپلو میں یہی علماء نے ایک ساتھ باجماعت نمازادا کر روایت ڈالی تھی یہ تصور سوشل میڈیا پر آنے کے بعد وائرل ہو گیا اور ہر کسی نے خوش آئند عمل قرار دیا ہے۔

لوگوں کا کہنا تھا کہ پور ے ملک سمیت دنیا میں علماء ایسے عملی اقدامات کرے تو بے مثال امن قائم ہو جائے گی۔ اس عمل کو لوگوں نے وحدت بین المسلمین کا آئینہ دار قرار دیا ہے اور اس اقدام کو پوری دنیا کے لئے پیغام محبت بھائی چارگی اور وسیع نظر کا آئینہ قراردیتے ہوئے انتہائی مسرت کی نوید اور مستقبل میں گانچھے کی مذہبی سیاسی و سماجی سازگار فضا کے لئے بارش کا پہلا قطرہ اور ہوا کا خنک جھونکا کہا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button