تعلیم

سیسکو باشہ میں پرائمری سکول کے بچے بغیر چھت کے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور

شگر(عابدشگری)پرائمری سکول سیسکوباشہ میں بچے بغیر چھت کے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور۔ سکول کی چھت اور دیواریں اس سال سردیوں میں گر گئی تھیں، جس کے بعد محکمہ کی جانب سے ابھی تک مرمت کا کام شروع نہیں ہوسکا ہے۔

تنظیم خیرالعمل سیسکو شگر کے ایک رکن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردیوں میں شدید برف باری کی وجہ سے گرنے والی دیوار اور چھت تاحال مرمت طلب ہے۔ سردی ،گرمی اور برسات میں بچوں کی تعلیم شدید متاثر ہورہے ہیں۔

انہوں نے شگر سے منتخب رکن اسمبلی اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ پرائمری سکول سیسکوکی حالت زار کا نوٹس لیں اور اس بلڈنگ کی جلد مرمت کیلئے اقدامات اٹھائیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button