عوامی مسائل

گلگت میں روزانہ آٹھ سے دس گھنٹے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری، کارگاہ پاور ہاوس کی مشینری ناکارہ

گلگت(کرن قاسم)کارگاہ پاور ہاؤس کی مشینری ناکارہ ،مرمت کے لئے سابق گورنر برجیس طاہر کے دور میں منظور ہونے والی چودہ کروڑ کی خطیر رقم کہاں خرچ ہوئی عوام کو کوئی علم نہیں بجلی بحران بدستور جاری ،روزانہ آٹھ سے دس گھنٹے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری،صوبائی حکومت کارکردگی دکھانے کی خاطر عوامی مشکلات سے چشم پوشی میں مصروف عمل،میڈیا میں سب اچھا ہے کے رٹے لگائے جانے لگے۔2010کے سیلاب کے بعد متاثرہ کارگاہ بجلی گھر کے دورے کے موقع پر سابق گورنر برجیس طاہر نے مشینری کی مرمت اور نئے مشینری کی خریداری کے لئے چودہ کروڑ روپے گرانٹ کا اعلان کیا تھا۔بعد ازاں وہ رقم منظور بھی کی گئی تھی۔مگر اس سے مشینری مرمت بھی نہیں ہو سکی۔اور مشینری کی حالت زار اب بھی وہی ہے۔خراب مشینری کے باعث بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ عروج پر ہے۔پاور ہاؤس کی قریبی آبادی کھاری بسین اور اس سے ملحقہ علاقوں میں لوڈشیڈنگ سے انسانی زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔سخت گرمی میں روزانہ لوڈشیڈنگ سے معمولات زندگی بری طرح مفلوج جبکہ گرمی سے حالت غیر ہونے لگی ہے۔اس پر مزید ظلم یہ ہے کہ ہفتے میں دو دن ہفتہ اور اتوار کے روز پاور ہاؤس کی صفائی کے نام پر بجلی مکمل طور پر منقطع کر دی جاتی ہے۔عوام اس صورتحال سے سخت نالاں ہیں اور سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مشینری مرمت کے لئے ملنے والی رقم کی تحقیقات کی جائیں۔اور بجلی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button