ثقافت

گنانی فیسٹیول علاقائی رسم کے مطابق منائی جائے، بلتت قلعے میں منعقدہ تقریب میں عزیزواقارب کو بلایا جاتا ہے

ہنزہ ( بیورو رپورٹ ) ہنزہ کریم آباد سے تعلق رکھنے والی سماجی شخصیت حوالدار (ر) کریم نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گنانی ایک علاقائی تہوار ہے، جس کو سرکاری سطح پر منا نا سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گنانی فیسٹول سرکاری سطح پر منانے کی  بجائے شاہی محل میں علاقائی رسم رواج کے مطابق منایا جائے۔

انہوں نے الزام لگایا ہے کہ کریم آباد ٹاون منیجمنٹ سوسائٹی اِس تہوار کو بلتت فورٹ میں منانے کے لئے عزیز اقارب، رشتہ داروں،چاچوں اور ماموں میں کارڈ تقسیم کرتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اس تقریب میں کسی بزرگ،اکابر یا کسی معزز، پڑھے لکھے شخص یا کسی قدیم خاندانی شخص کا خیال رکھتے ہوئے کارڈز نہیں دیے جاتے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گورنر صاحب جو میر آف ہنزہ بھی ہیں، ریاست ہنزہ کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے شاہی محل میں گنانی فیسٹول عوامی سطح پر منعقد کروائیں۔کیونکہ گنانی کا تہوار ہنزہ سٹیٹ سے جڑا ہوا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button