چترال(بشیر حسین آزاد) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے لواری ٹنل کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر اپر دیر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ گذشتہ چار سالوں میں مجھے سب سے زیادہ خوشی آج کے دن ہوئی کہ آج میں اُس منصوبے کا افتتاح کررہاہو ں جو کہ گذشتہ42سالوں سے التوا کا شکار تھا۔وزیر اعظم نے کہا کہ آج کے بعد چترال کے عوام ٹنل سے سفر کرینگے جبکہ اس سے پہلے چترال کے عوام سال کے چھ مہینے ملک کے دوسروں حصوں سے کٹے رہتے تھے۔وزیر اعظم نے ایم این اے چترال شہزادہ افتخار الدین کی درخواست پر چترال کے مختلف علاقوں کیلئے گیس پلانٹ کی منظوری بھی دی۔اُنہوں نے چترال کے اندر خواتین کے الگ یونیورسٹی بنانے کا بھی اعلان کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ ٹنل پر 27ارب روپے سے زیادہ خرچہ آیا اور ٹنل کا98فیصدکام مکمل ہوچکاہے۔اُنہوں نے این ایچ اے کو چکدرہ سے چترال تک موٹر وے طرز پر سڑک بنانے کی بھی ہدایت کی۔
لواری ٹنل کھنے کی خوشی میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کنے ایک خصوصی اجلاس کا اہتمام کیا، جس میں وکلاء بڑی تعدا نے شرکت کی اور متفقہ طورپر چترالی عوام کے لئے20جولائی 2017کو ایک تاریخی اور تابناک دن سے تشبیہ دی گئی کیونکہ قیام پاکستان کے بعد آج وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی سنجیدہ اور پُرخلوص عملی اقدام کی بدولت لواری ٹنل کا افتتاح کیا گیا۔