عوامی مسائل

عطا آباد جھیل 32.5میگاواٹ بجلی منصوبہ کی منظوری اور فرسٹ ریلیز پر گورنر میر غضنفر اور رانی عتیقہ کے مشکور ہیں، اعلیٰ نمبردار مجید خان

ہنزہ (ذوالفقار بیگ ) اعلیٰ نمبردار مجید خان نے ایک اخباری بیان میں کہاکہ عوام حیدر آباد اور پورے عوام ہنزہ کی جانب سے وزیراعظم اسلامی جمہوری پاکستان میاں محمد نواز شریف ، گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان اور رانی عتیقہ غضنفر کے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اُنہوں نے ضلع ہنزہ میں بجلی کی شدید بحران کا احساس کرتے ہوئے ساتھ سیاحت کے شعبے کو پروان چڑھانے کیلئے ہنزہ کو اندھیروں سے نکالنے کیلئے عطاآباد جھیل کے مقام پر 32.5میگاواٹ کے میگا منصوبے کی تعمیر کیلئے حال ہی میں منظوری دی اور سال 2017.18کیلئے ایک ارب مختص کئے ۔یہ خوش آئند اقدام ہے اس منصوبے کے مکمل ہونے سے بجلی کے بحران پر قابو پایا جائے گا بلکہ اس سے روزگار کے مواقعے پیدا ہونگے ۔

ضلع ہنزہ کے بیشتر افراد کا روزگار سیاحت سے منسلک ہیں اُن افراد کیلئے یہ پروجیکٹ اُمید کی کرن ثابت ہوگی ۔ ہنزہ کے عوام نے بھی میاں محمدنواز شریف پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔اس کی واضع مثال گزشتہ الیکشن تھا ۔ جنرل الیکشن میں میر غضنفر علی خان کو بھاری اکثریت سے سیٹ جیتواکر قانون ساز اسمبلی بھیجا ۔ بعد از میر غضنفر علی خان گورنر بننے کے بعد خالی ہونے والی نشست پر اُن کے فرزند پرنس سلیم خان کو ووٹ دیکر قانون ساز اسمبلی بھیجا ۔عوام ہنزہ نے جو وعدہ میاں صاحب سے کیا تھا وہ پورا کیا ہے اب حکمرانوں کی باری ہے کہ علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنا حصہ شیر کرے۔ اگر حکمران جماعت عوام ہنزہ کی توقعات پر پوری اُترتی ہے تو اگلے جنر ل الیکشن میں بھی کامیابی سے ہمکنار ہوگی ۔ہنزہ کے عوام پڑھے لکھے ہونے کے ساتھ وفادار بھی ہیں ۔ہمیں اُمید ہے کہ ہنزہ کے ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے آئیند بھی ایسے ہی میگا منصوبوں کی خو شخبری ملتی رہیں گی جس کو عوام ہنزہ ہمیشہ یاد رکھے گی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button