سیاست

نواز شریف کو گلگت بلتستان کے عوام کی بد دُعا لگ گئی، چار سال تک سکردو روڑ بننے نہیں دیا، امجد ایڈوکیٹ

سکردو(پریس ریلز )پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈوکیٹ نے سکردو میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کے نااہل ہونے کے بعد پاکستان کے عوام کو کرپشن کے گاڑ فادر سے نجات مل گئی ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو گلگت بلتستان کے عوام کی بددعا لگ گئی ہے ،نوا ز شریف نے چار سال تک گلگت سکردو روڈ بننے نہیں دیا ، نواز شریف نے مسلسل اور متواتر گلگت بلتستان کے عوام کو دھوکے دیے اجتماع میں آئینی اصلاحات کا اعلان کیا ، میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ نواز شریف کو نصیب میں نہیں کہ وہ گلگت بلتستان کے عوام کے لیے آئینی اصلاحات کا اعلان کرے وقت نے ثابت کر دیا کہ گلگت بلتستان میں آئینی اصلاحات کرنان لیگ کے بس کی بات نہیں ، نواز شریف کرپٹ چور اور دھوکہ بار انسان ہیں ، تین بار نواز شریف کی حکومت آئی لیکن کبھی نواز شریف نے گلگت بلتستان کے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا ، نواز شریف نے گلگت بلتستان کو کچھ نہیں دیا ، سوائے چند تحفوں کے ، حفیظ الرحمن ، فد اناشاد ، اکبر تابان اور اقبال حسن نواز شریف کی طرف سے گلگت بلتستان کے عوام کو دیے گئے تحفے ہیں ، اور ان تحفوں کی وجہ سے گلگت بلتستان کے عوام بحرانوں اور مشکلات سے دو چار ہیں ، انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان سمیت پورے پاکستان کی عوام خوش ہے ، کرپشن کے گارڈ فادروں سے جنہوں نے پاکستان کو اپنے قبضے میں کر رکھا تھا ، سپریم کورٹ اآف پاکستان نے اس کرپٹ ٹولے سے پاکستان کے عوام کو نجات دلا دی ، ہم سپریم کورٹ آف پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں ، نواز شریف کو بے نقاب کرنے میں پانامہ کمپنی اور پاکستانی عوام کا کلیدی کردار ہے ، پاکستان کی نئی تاریخ بن رہی ہے آج ن لیگ مقافات عمل کا شکار ہے ، ن لیگ نے شہید بھٹو اور شہید بی بی کے ساتھ جو سلوک کیا وقت آج ان کے ساتھ کر رہا ہے ، ن لیگ نے آصف علی زرداری 11سال جیلوں میں رکھا ، اتنا کچھ کرنے کے باوجود بھی آصف علی زرداری نے کبھی آف تک نہیں کی ، جتنا ظلم ن لیگوں نے پیپلزپارٹی کے ساتھ کیا اُس کی مثال نہیں ملتی ،ن لیگ اب عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے ، آج ن لیگ اپنے گناہوں کی سزا بھگت رہی ہے ، پیپلزپارٹی کو چور کہنے والے اب خود سند یافتہ چور بن گئے ہیں ،

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button