سیاستگلگت بلتستان

چھ رکنی کابینہ نے اپنے عہدے کا حلف اُٹھا لیا، حاجی اکبر تابان کا حلف برداری کی تقریب کا بائیکاٹ

oath 2گلگت ( فرمان کریم) گلگت بلتستان قانون سازاسمبلی کے 6رکنی کابینہ نے اپنے عہدے کا حلف اُٹھا لیا۔ گورنر گلگت بلتستان برجیس طاہرنے وزراء سے حلف لیا۔ اس سلسلے میں شام 6بجے قانون ساز اسمبلی احاطے چنار باغ میں ایک مختصر تقریب منقعد ہوئی۔ تقریب میں گورنر گلگت بلتستان برجیس طاہر،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن، چیف سیکرٹیری گلگت بلتستان طاہر حسین، آئی جی پی گلگت بلتستان ظفر اقبال اعوان ، چیف جسٹس چیف کورٹ صاحب خان اور دیگر اعلیٰ حکام شامل تھی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔

گورنر گلگت بلتستان نے وزراء سے حلف لیا جس میں گلگت سے ڈاکٹر محمد اقبال، حاجی جانباز خان دیامر، حاجی محمد وکیل دیامر، ثوبیہ مقدم دیامر، فرمان علی استور اور گانچھے سے ابراہیم ثنائی شامل تھے۔ حاجی اکبر تابان نے حلف برداری کی تقریب کا بائیکاٹ کرتے ہوئے تقریب میں شامل نہیں ہوئے اور احتجاجا حلف نہیں اُٹھایا۔

قانون سازاسمبلی میں وزراء کی تقریب حلف برداری کے موقع پر اسمبلی کے مرکزی گیٹ پر حلف برداری کی تقریب میں آنے والوںکا پولیس کے ساتھ ہاتھاپائی ہوئی ۔ منگل کے روز قانون سازاسمبلی کے مرکزی دروازے عوام رش کے باعث پولیس نے دروازے کو بند کردیا اور صحافیوں کو بھی حلف برداری کی تقریب میں جانے سے روک دیا گیا۔ جبکہ مسلم لیگی کارکنان نے زبردستی گھسنے کی کوشش کی تو پولیس نے لاٹھی چارج کی۔ اس دوران ایک شخص کو گرفتار کرکے کینٹ تھانے لے گیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار شخص پولیس اہلکار بتایا جاتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button