کھیل

ہنزہ واٹر اینڈ پاور نے مرتضی آباد ینگ سٹار کو ہرا کے نگر خاص میں منعقدہ والی بال ٹورنامنٹ جیت لی

ہنزہ نگر (ذوالفقار بیگ ) کھیلوں کی سرزمین نگر خاص والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں ہنزہ واٹر اینڈ پاور نے ینگ سٹار مرتضی آباد کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کر لیا۔ فاتح ٹیم واٹر اینڈ پاور اور ینگ سٹار مرتضی آباد کے درمیان بیسٹ آف فائف کھیلا گیا ۔ جس میں سے ینگ سٹار مرتضی آباد نے 1جبکہ واٹر ایند پاور ہنزہ نے 3میچز جیت کر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا ۔ شائقین کی کثیر تعداد میچ دیکھنے آئی تھی ۔

اس ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی نومنتخب رکن اسمبلی جاوید حسین تھے اُنہوں نے والی بال ٹورنامنٹ کے کھیلاڈیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ صحت مند معاشرے کیلئے صحت مندانہ سر گرمیاں بہت ہی ضروری ہے ۔ کھیلوں کے فروغ سے ہمارے نوجوان نسل صحت مند ہونگے نوجوان صحت مند ہونگے تو معاشرہ صحت مند ہوگا ۔میں نوجوان نسل سے گزارش کرونگا کہ زیادہ سے زیادہ کھیلوں کے فروغ کیلئے اپنا قیمتی وقت صرف کریں ۔ دور جدید کے تقاضوں کے مطابق ایجوکیشن کیساتھ فزیکل ایجوکیشن نہایت ضروری ہے کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہوں بلکہ یہ میرا فرض ہے ، ضمنی الیکشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نو منتخب رکن اسمبلی جاوید حسین نے کہاکہ یہ میری جیت نہیں بلکہ پوری نگر قوم کی جیت ہے ۔ اب نگر قوم کو کوئی نظر انداز نہیں کرسکتا ۔ اقتصادی راہداری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے جاوید حسین نے کہاکہ ہر حال میں سی پیک منصوبے میں سے ضلع نگر کا حصہ لے ینگے ۔سی پیک منصوبے میں سے 2ارب ڈالر گلگت بلتستان کو ملنا چاہیے ۔ہر حال میں سی پیک میں سے ضلع نگر کا حصہ لے ینگے یہ میرا نگر قوم سے وعدہ ہے ۔ نگر کے مسائل کے حل کیلئے قانون ساز اسمبلی میں لڑیں گے اگر ہمارے جائزمطالبات تسلیم نہیں ہونے کی صورت میں عوام کو اعتماد میں لیکر احتجاج کرینگے جو ہمارا جمہوری حق ہے ۔

اُنہوں نے مزیدکہاکہ گلگت حلقہ نمبر2میں ڈھائی ارب کے منصوبے لگ سکتے ہیں تو نگر میں کیوں نہیں لگ سکتے ؟عوام نگر نے مجھے نگر کے حقوق حاصل کرنے کیلئے قانون ساز اسمبلی بھیجا ہے قوم کو مایوس نہیں کرونگا ۔

اُنہوں نے ٹورنامنٹ کے فاتح ٹیم کو پندرہ ہزار جبکہ رنر آپ ٹیم کو دس ہزار اور نگر کے آرگنائزر سٹار سپورس کلب نگر خاص کیلئے بیس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ۔نگر خاص میں والی بال کے فائنل دیکھنے کیلئے ہنزہ اور نگر سے ہزاروں کی تعداد میں شائقین نے شرکت کی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button