چترالکھیل

چترال درویش کی ٹیم پشاور فٹ بال لیگ کے فائنل میں پہنچ گئی، تاریخی کامیابی

 پشاور: چترال درویش فٹ بال ٹیم پشاور میں منعقد ہونے والے ”پشاور فٹ بال لیگ“ کے تیسرے سیزن کے ٹورنمنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاورکے طہماس خان فٹ بال اسٹیڈئم یوتھ کلیم ویلفیئرآرگنائزیشن کے زیراہتمام منعقد ہونے والے تیسرے پشاورفٹ بال لیگ میں چترال درویش کی ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، چترال درویش کی ٹیم نے سیمی فائنل میچ میں ایک سنسنی خیز مقابلے میں حیات آباد توریالی کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرادیا، چترال درویش کے کھلاڑی زاہد شاہ نے میچ کے آخری لمحات میں شاندار سکور کرکے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کردیا۔ چترال درویش کی ٹیم آئیڈیل کلب دروش کی ملکیت ہے جسکی سربراہی آئیڈیل کلب دروش کے صدراورڈی ایف اے چترال کے جنرل سیکرٹری کمال عبدالجمیل کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ پشاور فٹ بال لیگ کرکٹ کے پاکستان سپر لیگ کے طرزپرشروع کیا گیا ملکی سطح کا ایک بڑاایونٹ جسمیں نامور کھلاڑی حصہ لیتے ہیں۔ پچھلے دوسالوں میں اس ایونٹ میں 12فرنچائز تھے جن میں چترال ماخور شامل تھی مگراس بار ٹیموں کی تعداد بڑھاکر 15کیا گیا اورایک فرنچائز افغانستان کے لئے مختص کیا گیا۔ آئیڈیل کلب دروش نے ”قصہ خوانی درویش“ نامی ٹیم فرنچائز کو خرید لیا اوراسکا نام تبدیل کرکے چترال درویش رکھ لیاجسکے اس سال پشاورفٹ بال لیگ میں چترال کی دو ٹیمیں شامل تھیں جن میں چترال مارخوراورچترال درویش شامل ہیں۔ چترال مارخور کی ٹیم کوارٹر فائنل میں حیات آباد توریالی سے ہار گیا تھا۔ چترال درویش کی ٹیم میں تمام کھلاڑیوں کا تعلق چترال سے ہے اور ان میں سے اکثر یت ایسے کھلاڑیوں کی ہے جو پہلی بار ملکی سطح کے کسی بڑے ٹورنمنٹ میں کھیل رہے ہیں۔ ٹیم کی قیادت پاکستان کے نیشنل پلیئر اظہاراللہ کررہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چترال درویش کے اونر کمال عبدالجمیل نے پورے چترالی کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اپنی ٹیم کا بھرپورحوصلہ بڑھا رہے ہیں خاصکر پشاور میں مقیم چترالیوں کی ایک بڑی تعداد چترال درویش کی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لئے اسٹیڈئم کا رخ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چترال درویش کی جیت دراصل چترال کے عوام کی دعاؤں کا ثمر ہے۔ یاد رہے تاریخ میں پہلی مرتبہ چترال کی ٹیم قومی سطح کے کسی بڑے فٹ بال ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ اس کا تمام تر کریڈٹ فرنچائز اونر کمال عبدالجمیل کو جاتا ہے،دیگر ٹیموں کے برعکس چترال درویش کی ٹیم کا کوئی اسپانسر بھی موجود نہیں۔ طہماس خان فٹ بال اسٹیڈئم میں پشاور میں مقیم چترالیوں کی ایک بڑی تعداد چترال درویش کی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لئے امڑ آتی ہے۔ پشاور لیگ کا فائنل میچ 3دسمبر بروز منگل 2بجے سہ پہر کھیلا جائیگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button