سیاست

نواز شریف نے ایک دن میں چار اضلاع بنائے، گلگت بلتستان کے محسن ہیں، اقبال حسن وزیر اطلاعات

گلگت ( پ ر) صوبائی وزیر اطلاعات و منصوبہ بندی اقبال حسن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ پاکستان کی بانی جماعت ہے۔مسلم لیگ سے بڑ ھ کر پاکستان کی اہمیت کو کوئی نہیں سمجھ سکتا۔گلگت میں مسلم لیگ ن وزیر اعلی حفیظ الرحمن کی قیادت میں پہلے سے زیادہ منظم اور مستحکم ہے۔ کوئی جماعت مسلم لیگ ن کا مقابلہ نہیں کر سکتی ۔ میاں محمد نواز شریف گلگت بلتستان کے محسن ہیں۔ انہوں نے چار اضلاع ایک ہی دن میں بنا کر گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کی بنیا د فراہم کی۔ صوبے کا بجٹ دگنا اور PSDPمیں 100ارب کے میگا پراجیکٹس کی منظوری بھی دی۔ تاریخ میں پہلی دفعہ گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دینے کے لیئے کمیٹی کا قیام عمل میں لایاگیا، اس کمیٹی کے قیام نے پاکستان کے مقتدر حلقوں کو باور کرایا کہ گلگت بلتستان کو اب قومی دھارے میں شامل نہ کرنا ملک عزیز کی سلامتی اور استحکام کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ بائی وزیر اطلاعات و منصوبہ بندی اقبال حسن نے مزید کہا کہ میاں محمد نواز شریف کا عدالتی فیصلے کے سامنے وسیع تر قومی و ملکی مفاد میں سر تسلیم خم کرنا اس بات کی واضح دلیل ہے کہ میاں صاحب ملکی سلامتی پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دیں گے، اور ہر کارکن کو یہ پیغام دیا کہ عہدے کیا چیز ہیں، ملک کے لیئے جان بھی چلی جائے تو کوئی پرواہ نہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button