کیریئر

یاسین: ایڈوکیٹ جنرل گلگت بلتستان شیر مدد خان کے گھر پر قومی پرچم لہرانے کی تقریب منعقد

یاسین (معراج علی عباسی ) گورنمنٹ آف گلگت بلتستان کی جانب سے گلگت بلتستان کے معروف قانوندان شیرمدد خان کو ایڈوکیٹ جنرل کے عہدئے پرفائزہونے کے مختصرعرصے میں صوبائی حکومت کے جانب سے پاکستان کے دیگرصوبوں کے برابرسرکاری مراعات اور ایڈوکیٹ جنرل گلگت بلتستان کے رہائشگاہ اور گاڑی پر پاکستان کے قومی پرچم لہرانے کی منظوری دینے کے خوشی میں ایڈوکیٹ جنرل گلگت بلتستان شیرمددخان کے آبائی گاوں سندھی یاسین میں ان کے رہائش گاہ میں پرچم کشائی کی شاندار تقریب منعقد ہوئی ۔

پرچم کشائی کی تقریب میں سابق ممبرقانون ساز اسمبلی و سینئرنایب صدر پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان غلام محمد سمیت عمائندین یاسین ،نمبرداران کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button